بین الاقوامی

European Union gave Israel a big shock: یورپی یونین کے اس فیصلے سے اسرائیل کی پریشانی میں ہوگا اضافہ، 9 ممالک نےکر دیا یہ بڑا مطالبہ

اسرائیل-ایران کے درمیان جاری کشیدگی ہر روز مزید گہری ہوتی جارہی ہے۔ اس جنگ میں اسرائیل کو کھلی حمایت حاصل ہے۔ وہیں روس نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل مسلسل ایران پر حملے کر رہا ہے۔ ان سب کے درمیان اب یوروپی یونین کے ایک فیصلے سے اسرائیل کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ 9 یوروپی ممالک نے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کا مسودی تیارکیا ہے۔

9 یوروپی یونین کے ممالک نے یوروپی کمیشن سے مغربی کنارے پراسرائیلی بستیوں کے ساتھ یوروپی یونین کی تجارت کو ختم کرنے کے طریقے پر تجویز لانے کی بات کہی ہے۔ ان ممالک میں بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکزمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین اورسویڈن شامل ہیں۔ ان کے وزرائے خارجہ نے اس تجویزپردستخط کردیئے ہیں۔

یوروپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، جو اس کے لئے کل سامان کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔ بلاک اوراسرائیل کے درمیان دوطرفہ اشیا کی تجارت گزشتہ سال 42.6 بلین یورو (48.91 بلین ڈالر) تھا، حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ اس تجارت میں سے کتنی آبادیاں شامل ہیں۔

فلسطین کے علاقے پراسرائیل کو قبضہ کرنا پڑگیا بھاری

یوروپی یونین کے ان 9 ممالک نے کہا کہ فلسطینی علاقوں اور وہاں کی بستیوں پر اسرائیل کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ریاستوں کو ایسے تجارت یا سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا چاہئے، جو صورتحال کو بنائے رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ مطلب واضح ہے کہ فلسطین پر قبضہ اب اسرائیل کو بھاری پڑنے والا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق، ان بستیوں کوغیرقانونی تصورکیا جاتا ہے۔ یہودی بستیوں کی توسیع سے فلسطینیوں کی زندگی بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ بستیوں کوعام طورپرامن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ فلسطینی سرزمین کے تسلسل میں خلل ڈالتے ہیں۔ تقریباً 700,000 اسرائیلی بستیوں میں رہتے ہیں، جن میں سے 200 سے زیادہ مغربی کنارے کے ارد گرد بکھرے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago