جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل مسلسل غزہ میں شبانہ روز بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس بیچ خبر یہ بھی مل رہی ہے کہ غزہ کی ایک بڑی آبادی اپنے گھر سے دور یعنی بے گھر ہوچکی ہے یعنی قریب قریب غزہ پوری طرح سے مقامی باشندوں سے خالی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جو لوگ بچ گئے ہیں وہ اب جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے گھر اور شہر چھوڑنے پر مجبور ہیں جبکہ بڑی تعداد ایسی ہے جو اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکی ہے۔
غزہ کی 75 فیصد آبادی اندرونی طور پر بے گھر ہے
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (او سی ایچ اے) نے کہا کہ ہفتے کے روز شمالی غزہ میں دو واقعات میں کم از کم 160 فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی،جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک چھ منزلہ عمارت پر بمباری، اور غزہ شہر کے ایک محلے کے ایک پورے بلاک میں دھماکہ کیا گیا ہے۔اوسی ایچ اےنے ایک رپورٹ میں کہا کہ بم دھماکوں سے پہلے، اسرائیلی فورسز نے ان علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کتابچے گرائے تھے۔اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک نئے اندازے میں، او سی ایچ اے نے کہا کہ تقریباً 1.8 ملین افراد – غزہ کی آبادی کا تقریباً 75 فیصد – اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں، جو پچھلے 1.7 ملین کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔تاہم، درست گنتی حاصل کرنا مشکل ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں حماس کی 500 سرنگوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا
اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو آئی ڈی ایف نے غزہ پر زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے حماس کی سرنگوں اور بنکروں کی طرف جانے والی تقریباً 800 شافٹیں تلاش کی ہیں۔ اس نے کہا کہ اس نے ان میں سے آدھے سے زیادہ کو تباہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ “سرنگ کی شافٹ شہری علاقوں میں واقع تھی، جن میں سے اکثر شہری عمارتوں اور ڈھانچے جیسے کہ اسکول، کنڈرگارٹن، مساجد اور کھیل کے میدانوں کے قریب یا اندر تھیں۔فوج نے بتایا کہ دریافت ہونے والی تقریباً 800 شافٹوں میں سے 500 کو مختلف آپریشنل طریقوں سے تباہ کیا گیا، بشمول “دھماکہ اور سیل کر کے”۔ اس نے مزید کہا کہ سرنگ کے مرکزی راستوں کے “کئی میل” کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔حالانکہ ان دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
جبالیہ مہاجر کیمپ کو پھر نشانہ بنایا گیا
خبر ہے کہ ایک بار پھر اسرائیل نے جبالیہ مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا ہے اور اس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ گراونڈ سے ملنے والی فوٹیج میں بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگ مرنے والوں اور زخمیوں کو لے جا نے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔محصور انکلیو کے شمال میں گنجان آباد کیمپ 1.4 مربع کلومیٹر (0.5 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کیمپ میں تقریباً 116,000 رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں۔اسے دو دنوں میں دو بار اسرائیلی فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔فلسطینی صحافیوں اور ٹی وی کے عملے کی جانب سے شیئر کی گئی گراونڈسے فوٹیج میں رہائشیوں کو ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ دیگر افراد کو لاشیں ملی ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…