بین الاقوامی

Israel-Palestine Conflict: غزہ میں پھر سے جنگ بندی کی امیدوں کو لگا جھٹکا، اسرائیل نے قطر سے واپس بلائی یرغمالی مذاکراتی ٹیم

Israel Hamas War: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرانے کی کوششوں میں مصروف ممالک کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جنگ بندی کی امیدوں کے درمیان اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو دوحہ سے واپس بلا رہی ہے۔ وہیں اس سے متعلق ایک فلسطینی افسرنے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات پوری طرح سے رک گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں پھرسے بم برسائے جا رہے ہیں۔ وہیں غزہ سے بھی اسرائیل پرراکٹ داغے گئے ہیں۔ نیوزایجنسی اے اے ایف پی کے مطابق، حماس نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں جمعہ (یکم دسمبر) کی صبح جنگ بندی کے اختتام کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک  ڈھائی سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔

 اسرائیل اور حماس کے درمیان رک گئی جنگ بندی کی مذاکرات

اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے قطر نے ثالثی کی تھی، جسے امریکہ اورمصرکی حمایت حاصل تھی۔ ہفتہ (2 دسمبر) کواسرائیل نے کہا کہ وہ ازسرنو جنگ بندی کے مقصد سے کی جارہی مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کے بعد دوحہ سے اپنے مذاکرات کاروں کو واپس بلا رہا ہے۔ اسرائیلی لیڈرکے دفترنے کہا کہ بات چیت میں تعطل کے بعد اور وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے حکم پر موساد سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے دوحہ میں اپنی ٹیم کو اسرائیل لوٹنے کا حکم دیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی کی کوششوں سے واقف ایک فلسطینی افسر نے بتایا ہے کہ بات چیت پوری طرح سے رکی ہوئی ہے اور انسانی جنگ بندی تک پہنچنے کے لئے فی الحال کوئی رابطہ یا کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ وہیں فریقین نے جنگ بندی کے اختتام کے لئے ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔

جنگ بندی کی تلاش کے لئے قطر کا دورہ کریں گے ایمنول میکرون

اس درمیان فرانس کے صدرایمونل میکرون نے سبھی یرغمالیوں کو چھوڑنے کے لئے مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ قطر کا دورہ کریں گے۔ ایمونل میکرون نے سی پی او 28 سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان نئی جنگ بندی کی تلاش کے لئے قطر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو وہ امداد پہنچنا بھی ضروری ہے، جس کی انہیں فوری ضرورت ہے۔ ایمونل میکرون نے یہ بھی کہا کہ حماس کو پوری طرح سے ختم کرنے کے اسرائیل کے مقصد کو واضح کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے 10 سال تک جنگ چل سکتی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 minute ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

13 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago