ماسکو سے گوا سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ میں بم کی دھمکی ملنے کے بعد گجرات کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس فلائٹ کی لینڈنگ گجرات کے جام نگر ہوائی اڈے پر ہوئی۔ تمام 236 مسافروں اور عملے کے Moscow-Goa flight: 8 ارکان کو بحفاظت نیچے اتارا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور گجرات پولیس نے طیارے کے اندر چھان بین کی۔ این ایس جی کی ٹیموں نے جام نگر ہوائی اڈے پر پہنچ کر طیارے کا معائنہ کیا۔ رات تقریباً 6 گھنٹے تک ایئربیس پر افراتفری مچی رہی۔
گزشتہ روز، پیر کی رات تقریباً 9.49 بجے جام نگر ہوائی اڈے پرچار ٹر ڈ فلائٹ کو اتارا گیا۔ تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ جس کے بعد طیارے کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ این ایس جی کو ایئربیس پر اترنے والے طیارے میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ ہوائی اڈے پر مسافروں کے سامان کی جانچ کرنے کی ذمہ داری این ایس جی کو سونپی گئی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے جام نگر ایئر پورٹ (ہوائی اڈے) کے اہلکار نے کہا کہ این ایس جی کو کچھ بھی مشتبہ چیز نہیں ملی ہیں۔ فلائٹ کے جام نگر سے گوا کے لئے 10:30 سے 11 بجے کے بیچ روانہ ہونے کی امید ہے ۔ کیبن کے سبھی سامان کی جانچ کی گئی ہے۔
واقعہ کے حوالے سے اعلیٰ حکام کی میٹنگ
راجکوٹ-جام نگر رینج کے آئی جی اشوک کمار یادو نے بتایا کہ طیارنے ماسکو سے گوا کے لئے اڑان بھری تھی اور اس کی جام نگر ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ دہلی میں روسی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہندوستانی ایجنسیوں نے ماسکو سے گوا آنے والی ازور ایئر کی پرواز میں بم ہونے کی اطلاع دی تھی۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…