قومی

Sindoor :چاقو  کی نوک پر لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں بھرا سندور، کہا تم میری ہو

 Sindoor:مہاراج گنج ضلع میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے ، آٹھویں جماعت کے ایک طالب  علم نے  چھٹی جماعت کی ایک طالبہ کے گھرمیں  گھس کر اس کے ماتھے پر چھری (چاقو)کے نوک پر سندور سے اس لڑکی کی مانگ بھردی۔ لڑکی اس وقت آنگن  میں جھاڑو لگا رہی تھی۔

لڑکی کے والد نے  لڑکے کے خلاف تحریری بیان درج کرایا جس کے بعد  16 سالہ لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مہاراج گنج تھانے کے انچارج روی کمار رائے نے بتایا کہ لڑکا ایک دوست کے ساتھ 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچا۔رائے نےبتایا کہ لڑکی جھاڑولگا رہی تھی۔ لڑکے نے لڑکی کے گلے پر چھری رکھنے کے بعد اس لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں سندور بھر دیا۔اور اپنے پیار کا اظہار کیا۔لڑکی خوفزدہ  سی ہو گئی اور چلانے لگی،  اس     سےپہلے  کے کوئی اس  لڑکےکو پکڑنے وہاں پہنچتا  وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

جب لڑکی کےوالدکام سے  گھر واپس آئے تو لڑکی نے سارا حال ان کو بتایا  ۔لڑکی کے والد نے اس معاملے کی شکایت  پولیس میں درج کرائی۔رائے نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر لڑکے کی شناخت کی گئی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے لڑکے کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ لڑکے کے والد کی جوتوں کی دکان ہے۔لڑکے کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا لڑکے کو جوینائل ہوم میں بھیج   دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکا تین ماہ سے لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا۔

جب لڑکی کے والدین کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اپنی بیٹی کو دوسرے اسکول میں داخل کروا دیا ۔لیکن پولیس  کو واقعہ کی شکایت درج نہیں کرائی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکا نابالغ ہے اور 8ویں کلاس میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔ لڑکا اور لڑکی دونوں ایک ہی گاؤں کے اسکول میں تعلیم حاصل کررہے تھے ۔ لڑکا اکثر لڑکی کو پریشان کرتا تھا ۔ لڑکے سے  پریشان ہوکر لڑکی کے گھروالوں نے لڑکی کو اس اسکول سے نکال کر دوسرے اسکول میں داخل کردیا ۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago