بین الاقوامی

Gaza-Israel War: غزہ میں ظلم و بربریت کا دور جاری، اسکول پر اسرائیلی حملے میں آٹھ، رفح اور جبالیہ میں چھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی

غزہ: غزہ شہر کے مشرق میں بے گھر افراد کی ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم آٹھ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کی پناہ گاہ ’ابن الہیثم‘ اسکول پر بمباری کی۔

غزہ سول ڈیفنس نے ایک پریس بیان میں کہا، ’’ہماری ٹیموں نے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ متاثرین کی لاشیں نکال لی ہیں۔‘‘ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملے میں اسکول کے احاطے اور کلاس رومز کو بھاری نقصان پہنچا۔

رفح اور جبالیہ میں چھ افراد ہلاک

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں مزید مہلک فضائی حملے کیے ہیں۔ سب سے مہلک حملہ جبالیہ شہر میں ایک خاندان کے گھر پر ہوا، جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ رفح میں ایک دوسرے فضائی حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں کواڈ کاپٹر کے حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

وہیں، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے غزہ شہر میں ’ابن الہیثم‘ اسکول کے نام سے مشہور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کے دفاعی سربراہ نے جنگ کے ’نئے مرحلے‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج اور وسائل کو غزہ سے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی جنگجو گروپ حماس نے اسرائیل میں ایک بڑا حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے حماس کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ پٹی میں فوجی آپریشن شروع کر دیا۔ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔

بتا دیں کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 41,272 افراد ہلاک اور 95,551 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کے زیر قیادت حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 1,139 تھی جب کہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago