بھارت ایکسپریس–
اڈانی گروپ نے آج آندھرا پردیش میں سیلاب سے متاثرین کی امداد کے پیش نظر 25 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ ریاستوں کے کئی حصے اس ماہ کے شروع میں مسلسل بارش اور ندیوں کے آبی سطح میں غیر معمولی اضافہ کے سبب ریاست کے متعدد اضلاع کے لوگوں کو دشورایوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے علاوہ ریاست میں بڑے پیمانے پر مالی نقصانات کا بھی سامنا ہے ۔
“آندھرا پردیش کے عوام حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے وسیع نقصان سے بہت پریشان ہیں ۔ اڈانی گروپ آندھرا پردیش کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور پوری ہمدری کے ساتھ اڈانی فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلاب متاثرین کی راحت کے لیے ₹ 25 کروڑکا عطیہ پیش کیا ہے۔ “اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ان باتوں کی جانکاری دی۔
اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے سی ای او کرن اڈانی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو 25 کروڑ روپے کا چیک حوالے کیا۔
“انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہمارے دل لوگوں کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگیوں اور معاش کی تعمیر نو کرتے ہیں۔
شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 46 افراد ہلاک اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
بھارت ایکسپریس–
ہندوستان نے 18 گیندوں کے اندر آٹھ رن پر تین وکٹ گنوا دیے لیکن وراٹ…
بارڈر گاوسکر ٹرافی کا پہلا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلا جا…
وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا، "مودی جی نے…
اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔…
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے زیرقیادت اتحاد نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں 56 نشستوں کے ساتھ…
کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت سے اپیل کی…