سعودی عرب میں شوال کا چاند نظرآگیا ہے۔ عرب ممالک میں 30 مارچ کو عید الفطر کا تہوار منایا جائے گا۔
عرب ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا ہے۔ وہاں پرعیدالفطرکی نماز30 مارچ کوادا کی جائے گی۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ آج 29 مارچ 2025 بروزسنیچرشوال کا چاند دیکھا گیا، لہذا 30 مارچ 2025ء بروزاتوارعید الفطر کی نمازادا کی جائے گی ان شاء اللہ۔ حرمین شریفین نے بھی باضابطہ ٹوئٹ کے ذریعہ عیدالفطرکی مبارکباد پیش کی ہے اورچاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ قطر میں بھی چاند دیکھا گیا ہے، وہاں بھی 30 مارچ کو عید الفطرمنائی جائے گی۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم مولانا منصوراحمد مدنی نے واٹس اپ پیغام کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ کل بروزاتوار(30 مارچ) کوعیدالفطرکی نمازادا کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق، رمضان کا مہینہ 29 کا شمارکیا جائے گا۔ اس طرح سے عرب ممالک میں رمضان کا مہینہ کا مکمل ہوگیا ہے اورشوال کا چاند نظرآگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہندوستان میں 31 مئی (بروز پیر) عیدالفطرکا تہوار منائے جانے کا امکان ہے۔
عرب ممالک میں رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ ختم ہوگیا ہے۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ ہمارے روزے ، نمازیں ، تراویح ، عبادات اورہماری دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اورماہِ رمضان المبارک زندگی میں باربارنصیب کرے۔ آمین۔ عرب ممالک میں چاند کی تصدیق ہوجانے کے بعد ہندوستان سمیت برصغیرمیں بھی عیدالفطرکی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ دراصل، عرب ممالک میں یکم مارچ 2025 (بروزہفتہ) سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا جبکہ ہندوستان میں 2 مارچ (بروزاتوار) سے رمضان شروع ہوا تھا۔ عرب ممالک میں چاند کی تصدیق کے بعد عام طورپربرصغیرمیں بھی ایک دن بعد رمضان اورعید منائی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…