عالم اسلام کی ایک بڑی آبادی آج عید الفطر منارہی ہے۔ فلسطین سے لیکر ریاض تک، القدس سے لیکر حرمین شریفین تک نماز عید کا روح پرور منظر دیکھنے کو مل چکا ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اجتماع میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر انڈونیشیا اور مالدیپ میں بھی اتوار ہی کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔عمان اور ایران میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں بھی عیدالفطر 31 مارچ کو منائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔اس کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے آج عید منائیں گے۔فرانس بھر میں بھی آج عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منائی جائے گی۔
ادھر اسرائیل کے ظلم اور بربریت کے شکار فلسطین میں بھی عیدالفطر آج منائی جارہی ہے، بے گھر فلسطینی مسلمان کھلے آسمان تلے، خوراک کی شدید قلت اور بے پناہ مسائل کے دوران عیدالفطر منا رہے ہیں، مسجد اقصیٰ میں نماز عیدالفطر کا اجتماع ہوا، جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی، نماز کی ادائیگی کے بعد دعا بھی کروائی گئی۔ادھر ہندوستان اور پاکستان میں کل عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے شیوسینا یو بی ٹی کے…
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس اسی) سے وابستہ انگریزی میگزین ’’آرگنائزر‘‘نے اپنا ایک مضمون…
وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد جے ڈی یو میں اندرونی اختلاف ابھرکر سامنے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن…
سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کے بانی منیجنگ ٹرسٹی پروفیسرسید بشارت علی کے مطابق ایوارڈ…
وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے نے ہفتے کے…