بین الاقوامی

Ebrahim Raisi’s death : نم آنکھوں کے ساتھ ابراہیم رئیسی سپرد خاک،حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ بھی نماز جنازہ میں ہوئے شامل

تین روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی اور  دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایران کے شہر قم اور تبریز میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایران میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ ایران میں قومی سانحے پرپانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔نمازجنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں متعدد ممالک کے رہنما بھی موجود تھے۔حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ بھی ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج ایران پہنچئے ہیں،ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکر بھی تعزیت پیش کرنے کیلئے تہران پہنچے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ میں 40 سے زائد اعلیٰ سطح کے غیرملکی وفود نے شرکت کی، غیرملکی وفود میں 10 سربراہانِ مملکت اور 30 سے زائد وزراء اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جسدِ خاکی کو تدفین کیلئے مشہد لے جایا گیا ،جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینیوں اور مزاحمتی گروپوں کی جانب سے ایران اور اس کی قیادت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں، صدر رئیسی سمجھتے تھے الاقصیٰ طوفان نے اسرائیل کے دل کو نشانہ بنایا۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صدر رئیسی فلسطینیوں کے مقاصد کے حصول تک حمایت کے لیے پُرعزم تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

11 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

12 hours ago