بین الاقوامی

Iran Attacked Israel: ایرانی پارلیمنٹ میں ‘اسرائیل کے خلاف لگائے گئے مردہ باد کے  نعرے ، حملے پرمنایا جشن

مشرق وسطیٰ میں 14 اپریل کو ایک نئی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ ایران نے 300 سے زائد ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر فضائی حملے کیے ہیں۔ یہی نہیں ان حملوں پر ایرانی پارلیمنٹ میں بھی جشن منایا گیا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں سے فضائی حملے کیے تھے۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مسلح تصادم کے امکانات بنے ہوئے  ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے حملہ  ناکا م بنا دیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیل نے لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ سے منسلک تنظیم کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سب کے درمیان ایران کے Sardar Major general Pasdar Mohammad Bagheri کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور ایران اسے مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو وارننگ بھی جاری کی ہے۔

ایران نے کہا- ہم مزید حملے نہیں کرنا چاہتے

ایران کے Sardar Major general Pasdar Mohammad Bagheri نے کہا کہ ‘آپریشن  کامیابی سے مکمل ہوا۔ ایران کا آپریشن  پوری طرح مکمل ہوا ہےاور اسے مزید جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر اسرائیل جواب میں کچھ کرتا ہے تو ہمارا اگلا آپریشن اس سے کہیں زیادہ بڑا اور جامع ہوگا۔

ایرانی پارلیمنٹ میں جشن

اسرائیل پر فضائی حملے کے بعد ایران کی پارلیمنٹ میں جشن منایا گیا۔ اس کے ساتھ اسرائیل کو وارننگ بھی دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر (مجلس) نے کہا کہ اگر اسرائیل یا اس کے حامیوں کی جانب سے کسی قسم کا حملہ یا کسی اور قسم کی ڈھٹائی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago