بھارت ایکسپریس۔
مسلسل تیسری بارصدرعہدے کے الیکشن کی دوڑ میں شامل امریکہ کے سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ نے پہلی ریپبلکن ریس جیت لی ہے۔ لووا کاکس میں انہیں بڑی جیت حاصل ہوئی ہے۔ وہیں، شکست کے بعد ہندوستانی نژاد وویک راما سوامی نے خود کو صدارتی عہدے کی دوڑسے باہرکرلیا ہے۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کی ایووا میں پیرکی رات 1500 سے زیادہ مقامات پرووٹنگ ہوئی۔
لووا کے ووٹرنے اس ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ لووا کے ووٹنگ پرسبھی کی نظریں مرکوزتھیں۔ ٹرمپ کی جیت کے بعد ظاہر ہے کہ ڈیموکریٹس کو بڑا جھٹکا لگا ہوگا۔ لووا میں ٹرمپ کے جیتنے کے بعد ان کے حامیوں نے زبردست جشن منایا۔ ووٹنگ سے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ لووا میں ڈونالڈ ٹرمپ کو جوبائیڈن کے چیلنجزکا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ کو 51 فیصدی ووٹ ملے۔
زبردست شکست کے بعد راما سوامی باہر
وہیں 22,781 ووٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرفلوریڈا کے گورنرکے گورنررون دیسانتس رہے۔ رون دیسانتس کو 21.2 فیصد ووٹ ملے۔ جنوبی کیرولینا کی سابقہ گورنرنکی ہیلی تیسرے مقام پر رہیں۔ نکی کو 19.1 فیصد ووٹ ملے۔ وہیں، لووا الیکشن میں ہندوستانی نژاد کے وویک راما سوامی کو زبردست شکست ملی۔ وہ چوتھے نمبرپررہے۔ راما سوامی کو محض7.7 فیصد ووٹ ملے۔ لووا میں ملی اس ہارکے بعد انہوں نے صدارتی دوڑسے خود کو باہرکرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: US On Israel Hamas War: اسرائیل-غزہ جنگ کے 100 روز مکمل، کیا اسرائیل اب امریکہ کا بھی سننے کو تیار نہیں؟
ڈونالڈ ٹرمپ نے راما سوامی کو بتایا تھا ٹھگ
لووا میں ووٹنگ سے پہلے ڈونالڈ ٹرومپ نے وویک راماسوامی پرجم کرتنقید کی تھی۔ سابق امریکی صدرٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کے راما سوامی کو ٹھگ بتاتے ہوئے حامیوں سے ان پراپنا ووٹ برباد نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وویک کمارسوامی گمراہ کرکے اپنی مہم چلا رہے ہیں۔ واضح رہے لووا کے بعد نیوہیمپ شائر، نیوادا اورجنوب کیرولینا میں ووٹنگ ہونی ہے۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہاں ریپبلکن پارٹی کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…