-بھارت ایکسپریس
Iqbal Ansari on AIMIM Chief Asaduddin Owaisi: ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح اوررام للا کی پران پرتشٹھا کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کا مسلسل بیان آرہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک عوامی جلسے میں اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ قدرت ہم سے کہہ رہی ہے کہ تم اپنی غلطی کی وجہ سے ایک مسجد کھو چکے ہو۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ اقتدارمیں بیٹھے لوگ ہماری مسجدوں کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ اس لئے مسجدوں کوآباد رکھواورمسجدوں کی حفاظت کرو۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کو مسجد سے دورکردوگے تو وہ نہتھے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اس لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ مدارس اورمساجد کوآباد رکھا جائے۔ انہوں نے حکومت پرالزام لگایا کہ موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مسجدوں کو غیرآباد کردیا جائے۔
اویسی پراقبال انصاری کا عجیب وغریب بیان
وہیں اسدالدین اویسی کے بیانوں کے درمیان بابری مسجد معاملے میں پیروکاررہے اقبال انصاری نے بھی کہا کہ اویسی کو ہم نہیں جانتے ہیں اورنہ ان کی بات کرتے ہیں۔ حالانکہ اقبال انصاری کو 22 جنوری کورام مندرکے پران پرتشھٹا تقریب میں شامل ہونے کا دعوت نامہ ملا ہے۔ اس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کی ہے اوران کی بیٹی نے بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ دعوت نامہ رام پتھ کے نزدیک کوٹیا پنجی ٹولہ واقعہ اقبال انصاری کی رہائش گاہ پرموصول ہوا۔ اقبال انصاری کی بیٹی شمع پروین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ میرے والد کو (رام مندرپران پرتشٹھا تقریب) کا دعوت نامہ ملا۔
اقبال انصاری نے بھارت ایکسپریس کانکلیو میں کیا کہا؟
بابری مسجد انہدام کے بعد مسلم فریق کے پیروکاررہے اقبال انصاری اب رام نام کا گنگان کر رہے ہیں۔ بھارت ایکسپریس کانکلیوکے اسٹیج پران سے پوچھا گیا کہ سیاست میں مسلمانوں کے رہنما یا پیروکاربہت رہے ہیں۔ عدالت میں آپ پیروکاررہے، لیکن آج سیاست میں آپ پران پرتشٹھا کے شاندارانعقاد سے متعلق ان پیروکاروں سے کیا کہنا چاہیں گے؟ اقبال انصاری نے کہا- ایودھیا میں سیاست نہیں… جتنے بھی کام ہوتے رہے، وہ قانون کے دائرے میں ہوتے رہے اورہم لوگ بھی کبھی مخالفت میں نہیں رہے۔ ہم نے کہا تھا کہ جو بھی قانون کا فیصلہ ہوگا وہ مانیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وہی ہوا۔ یہاں مندربنا ہے۔ ہم بھگوان کے استقبال کی تیاری کررہے ہیں۔ اقبال انصاری نے کہا کہ ایودھیا میں ترقی ہورہی ہے اوراس فیصلے کے بعد پورے ملک کے مسلمانوں نے استقبال کیا۔ کہیں فساد نہیں ہوئے، کہیں روڈ پراحتجاجی مظاہرہ نہیں ہوا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…