سعودی حکام نے حرمین شریفین میں نعرے لگانے والوں کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔ حرمین میں صرف ’لبیک اللہم لبیک‘ کی صدا لگائی جا سکے گی۔ کوئی دوسری آواز لگانے والے پکڑے جائیں گے۔حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے، جہاں ’لبیک اللہم لبیک‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔یوم تاسیس کے موقعے پر خصوصی تقریب سے خطاب میں شیخ سدیس نے مزید کہاکہ حرمین شریفین میں امن وامان کی گہری دینی جڑیں ہیں کیوں کہ امن وامان کو حرم سے مربوط کر دیا گیا جب کہ امن وامان حرم سے ہی وابستہ ہے۔حرمین شریفین کے زائرین کو چاہیے کہ اس ربط کا خیال رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین جائے عبادت ہے، یہ نعرے بازی اور شور کے لیے نہیں نہ ہی اس میں عبادت کے علاوہ کوئی اور کام کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آ کر مسجد حرام، مسجد نبوی اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔ زائرین حرمین شریفین عبادت کے لیے آتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اسی میں اپنا وقت گزاریں۔ شیخ سدیس کے مطابق ’زائرین حرمین کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپنے مناسک آسانی اور سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں۔حرمین انتظامیہ نے زائرین کے لیے روحانی اور پر امن ماحول مہیا کر رکھا ہے تاکہ بندہ اپنے خالق سے وابستہ ہو، اس لیے زائرین کو دنیاوی امورمیں نہیں الجھنا چاہیے۔حرمین شریفین میں تلبیہ کے علاوہ کوئی اور نعرے اٹھانے والوں کے ساتھ سکیورٹی اہلکار سختی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔
انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’جذبات میں آ کر مسجد حرام، مسجد نبوی اور مقدس مقامات میں عبادت کے علاوہ کسی اور چیز میں اپنا وقت صرف نہ کریں۔زائرین حرمین شریفین عبادت کے لیے آتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اسی میں اپنا وقت گزاریں۔شیخ سدیس کے مطابق ’زائرین حرمین کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپنے مناسک آسانی اور سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…