بین الاقوامی

Dead and wounded’ in attack near Ankara: ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں دھشت گردانہ حملہ ، متعدد ہلاک ، درجنوں افراد ہوئے زخمی

ترکی کے دارالحکومت میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں کئی لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع دفاعی اور فضائی کمپنی ‘ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز’ کے ہیڈ کوارٹر پر ہوا۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز ملک کا مقامی لڑاکا طیارہ KAAN تیار کرتی ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔ اس کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس دہشت گردانہ حملے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں کچھ دہشت گردوں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس حملے میں کتنے لوگ مارے گئے اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملے کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ڈیفنس اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دھماکے اور اس کے بعد ہونے والی فائرنگ کی وجہ واضح نہیں ہے۔ تاہم کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ خودکش حملہ ہوا اور اس کے بعد عمارت میں کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا۔ تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ عمارت کے اندر موجود کارکنوں کو حکام نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا تھا اور کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے مختلف خارجی دروازوں پر ہوئے ہوں گے۔

Amir Equbal

Recent Posts

IND vs NZ 2nd Test: کیا 4 اسپنروں کے ساتھ پونے میں اترے گی ٹیم انڈیا ؟

بنگلورو میں کی گئی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے، ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی سیریز…

11 mins ago

Priyanka Gandhi Net Worth: پرینکا گاندھی کے پاس ہے 60 کیلو گرام چاندی، جانئے پرینکا گاندھی کے پاس کتنی ہے جائیداد

انتخابی حلف نامے کے مطابق کانگریس لیڈر نے بھی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کی…

50 mins ago