بھارت ایکسپریس۔
جب 15 اگست 2021 کوامریکہ نے افغانستان چھوڑا تھا، اس وقت طالبان نے وہاں پراپنا قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے کئی ممالک نے کابل میں چل رہے اپنے ڈپلومیٹک مشن کو بند کردیا تھا۔ ساتھ ہی افغانستان کی طالبان حکومت سے کسی بھی ملک نے سفارتی تعلقات نہیں بنائے۔ لیکن چین نے اس معاملے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ چین ایک ایسا ملک تھا، جس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت سے نہ صرف سفارتی تعلقات بنائے بلکہ اب طالبان حکومت میں اپنا سفیرمقرر کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
دراصل، افغانستان میں جب سے طالبان اقتدار پرقابض ہوا ہے تبھی سے وہ انٹرنیشنل سطح پر منظوری کا مطالبہ کر رہا ہے۔ حالانکہ کسی بھی ملک نے اب تک طالبان حکومت کو بین الاقوامی منظوری دینے پر غور نہیں کیا ہے، لیکن چین اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں چین کے سفیر جھاوجن نے طالبان کے وزیراعظم محمد حسن اکھند اور وزیرخارجہ شیخ عامرخان متقی سے ملاقات کی ہے، جس کی کچھ تصاویر سامنے آنے کے بعد پورے ملک کی نگاہیں چین کے اس فیصلے پر ہے۔ ساتھ ہی طالبان حکومت کو بین الاقوامی سطح پر منظوری دینے کے سوال پر بھی ڈپلومیسی کی دنیا میں بحث چھڑگئی ہے۔
چین، یواین سے کر رہا ہے طالبان سے بات چیت کا مطالبہ
چین نے افغانستان میں سفیرمقرر کرنے کو معمول کے مطابق حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے متعلق چین کی پالیسی صاف اور واضح رہی ہے۔ ساتھ ہی چین نے اب اس قدم کے بعد سے ہی طالبان کو بین الاقوامی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی اس حکومت میں شامل کئی افسران پر بین الاقوامی پابندیاں لگا دی ہیں۔ وہیں اقوام متحدہ یعنی یواین میں اب بھی افغانستان کی پرانی حکومت کو ہی منظوری دی گئی ہے۔
افغانستان میں چین کے گزشتہ سفیروانگ یو2019 سے اب تک اس سیٹ پرقابض تھے، جس کے بعد گزشتہ مہینے ہی ان کی مدت ختم ہوئی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کابل میں دیگرسفیرنہیں ہیں۔ کابل میں سفیر کے عہدے والے دیگردوسرے سفیربھی ہیں، لیکن ان کی تقرری اس وقت ہوئی تھی جب طالبان افغانستان کے اقتدارپرقابض نہیں ہوا تھا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، جب سفیرجھاو نے چین کے صدر سے ملاقات کی، اس کے بعد چین کے سفارت خانہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا، جس میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت سے بات چیت کرے۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…