بھارت ایکسپریس۔
India vs Bangladesh, Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کے فائنل سے قبل بنگلہ دیش نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 6 رنوں سے ہرا دیا۔ 266 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 49.5 اوور میں 259 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی ہے۔ حالانکہ ٹیم انڈیا پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ اس لئے اس شکست کا فائنل پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ تاہم بنگلہ دیش نے ایشیا کپ میں سفر کا اختتام جیت کے ساتھ کیا ہے۔ ہندوستان کو یہ ہارتکلیف دینے والی ہے۔
ہندوستان کا تجربہ ناکام
ہندوستان نے اس میچ میں نیا تجربہ کرتے ہوئے 5 اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا، لیکن ہندوستان کی ہار سے ایشیا کپ کے فائنل کو ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق سوال کھڑے ہونے والے ہیں۔ ہندوستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ہارملی ہے۔ بنگلہ دیش پہلے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہارکرفائنل کی دوڑ سے ہوچکا تھا۔
بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 265 رن بنائے
اس سے قبل کپتان شکیب الحسن (80 رن) اور توحید ہردے (54 رن) نے نصف سنچری لگائی، جس کی بدولت بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 265 رنوں کا اچھا اسکور کھڑا کیا۔ بنگلہ دیش نے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد خراب شروعات کی تھی۔ اس نے 59 رنوں پر اپنے 4 وکٹ گنوا دیئے تھے، لیکن شکیب الحسن نے 85 گیندوں میں 80 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹیم کو سنبھالا اور توحید ہردے نے 81 گیندوں میں 54 رن بناکر ان کا اچھا ساتھ نبھایا۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…