قومی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وائس چانسلر اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کی موجودگی میں بی جے پی کے بینر تلے پروگرام کا انعقاد

ہندوستان کی سربراہی میں جی-20 اجلاس کی تاریخ سازاورمثالی کامیابی، چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ اوروزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک کی معروف درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئرسیکنڈری اسکول میں ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی پہل پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسرپروفیسرنجمہ اخترکی سرپرستی میں خواتین کے اجلاس کے طورپرمنعقد کیا گیا، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سینئرسیکنڈری اسکول کی طالبات، اساتذہ اوراسٹاف نیزبڑی تعداد میں مسلم معاشرے کی دیگرخواتین اورنمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ خاص بات یہ رہی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ یہ پروگرام بی جے پی کے بینرتلے منعقد کیا گیا۔

اس موقع پردہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں اوروائس چانسلرپروفیسرنجمہ اخترنے اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی اوران کے دورحکومت میں ملک کی خوشحالی اور خیرسگالی اورسماج کے کمزوراورپسماندہ طبقات خصوصاً مسلم خواتین کی فلاح وبہبود اوران کی اختیاردہی کے لئے اٹھائے گئے اقدام پرانہیں مبارکباد پیش کی اورآئندہ ملک ومعاشرے کے لئے ان کی سرپرستی جاری رہنے کےعظیم اورتمناوں کا اظہارکیا۔

اس خصوصی تہنیتی پروگرام کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا اوروزیراعظم نریندرمودی کی خدمت میں ان کی طویل عمر، صحت وسلامتی اورآئندہ ہندوستانی آئین، دستوراورروایات کے مطابق، ملک ومعاشرے کی مثالی خدمات انجام دیتے رہنے کے لئے نیک خواہشات پر مشتمل ایک پیغام بھی جاری کیا گیا۔

 

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago