بین الاقوامی

Barack Obama, wife Michelle endorse Kamala Harris for US president: براک حسین اوباما کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان،ٹرمپ کے خلاف مقابلہ ہوسکتا ہے آسان

سابق امریکی صدر براک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق براک اوباما اور مشیل اوباما نےفون کال پر کملاہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔براک اوباما نے کہا کہ آپ کی حمایت، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔مشیل اوباما نے کملا ہیرس سے گفتگو میں کہا کہ آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں، توقع ہے انتخاب تاریخی ہوگا۔کملا ہیرس نے حمایت کے اعلان پر براک اور مشیل اوباما کا شکریہ اداکیا۔کملا ہیرس نے دہائیوں پرانی دوستی کے لیےتشکر کا اظہارکیا۔

سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما سمجھتی ہیں کہ ہماری مشترکہ دوست کملا ہیرس ایک بہترین امریکی صدر ہوں گی۔باراک اوباما کا کہنا تھا رواں ہفتے کے آغاز پر ہم نے کملا ہیرس سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس اہم ترین وقت میں ہم انہیں جتوانے کے لیے جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔بتادیں  ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے مندوبین نائب صدر کاملا ہیرس کو اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے اپنا صدارتی امیدوار بنا سکتے ہیں۔

کنونشن کی رولز کمیٹی نے بدھ کو ایک مجوزے کی منظوری دی ہے جس کے تحت امریکہ بھر میں موجود ڈیموکریٹک پارٹی کے مندوبین ممکنہ صدارتی امیدواروں کو آن لائن ووٹ دے سکیں گے۔ڈیموکریٹک پارٹی صدر جو بائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کے بعد پانچ نومبر کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کے حق میں متحد ہونے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔اب تک کاملا ہیرس واحد اعلیٰ ڈیموکریٹک رہنما ہیں جنہوں نے عوامی طور پرصدارتی نامزدگی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یقینی طور پر یکم اگست سے شروع ہونے والے ورچوئل بیلٹنگ کے ایک ہی دور میں صدارتی نامزدگی کی منظوری حاصل کرلیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

12 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

34 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago