انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: عالیہ بھٹ اور بوبی دیول کے درمیان فائٹ، ’الفا‘ کیلئے خونریزی سے بھرپور ایکشن سین کر رہے ہیں شوٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم میں اداکار بوبی دیول کے ساتھ ٹکراتی نظر آئیں گی۔ ان دنوں وہ YRF کی اسپائی یونیورس فلم ’الفا‘ کے لیے خبروں میں ہیں، جس میں وہ زبردست ایکشن سین کریں گی۔ عالیہ اور بوبی کے ایکشن سین کی شوٹنگ ممبئی کے گورگاؤں فلم سٹی میں ہو رہی ہے اور اسے مکمل ہونے میں چار دن سے زیادہ وقت لگے گا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنی ’اینیمل‘ میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے تعریفیں حاصل کرنے کے بعد، بوبی اب ’الفا‘ میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔

ایکشن سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایک تجارتی ذریعہ نے کہا، ’’یہ ایک خطرناک ایکشن سیکوئنس ہے۔ اس میں بہت خونریزی ہوگی۔ یہ فلم کے اہم مناظر میں سے ایک ہے۔ سیٹ پر سیکورٹی سخت ہے۔ ان کے پاس جگہ پر کم از کم 100 گارڈز تعینات ہوں گے اور سبھی ونٹیج پوائنٹس کو کوور کر رہے ہیں۔

عالیہ کے علاوہ اس فلم میں اداکارہ شروری واگھ بھی ہیں جو ایک سپر ایجنٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ شیو راول ’الفا‘ کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

YRF اسپائی یونیورس نے ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’وار‘، ’پٹھان’ اور ’ٹائیگر 3‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو عالیہ جلد ہی ’جگرا‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ اس میں ویدانگ رینا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں بھی کٹرینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بوبی دیول تیلگو اور تامل فلموں میں نظر آنے والے ہیں جن میں ’کنگوا‘، ’ہری ہرا ویرا مالو‘ اور ’این بی کے 109‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ راجکمار سنتوشی کی فلم ’لاہور 1947‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ طویل عرصے بعد پریتی زنٹا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago