نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز غزہ میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے ’دنیا کی ہر حکومت‘ سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملے کی مذمت کریں۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے X پر پوسٹ کیا، ’’غزہ میں ہو رہے ہولناک قتل عام میں آئے دن بے گناہ شہریوں، ماؤں، باپوں، ڈاکٹروں، نرسوں، امدادی کارکنوں، صحافیوں، اساتذہ، ادیبوں، شاعروں، بزرگ شہریوں اور ہزاروں معصوم بچوں کے لیے صرف بولنا کافی نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ ہر صحیح سوچ رکھنے والے شخص کی اخلاقی ذمہ داری ہے (بشمول تمام اسرائیلی شہری جو نفرت اور تشدد پر یقین نہیں رکھتے) اور دنیا کی ہر سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کی مذمت کرے اور اسے روکنے کے لیے مجبور کر رے۔‘‘
پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو بھی نشانہ بنایا۔ وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے مشترکہ ایوانوں سے خطاب کیا۔ اس کے بعد دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ ساتھ ہی بعض لیڈران نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کو تاریخی قرار دیا۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ تہذیب اور اخلاقیات کا دعویٰ کرنے والی دنیا میں ان کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے امریکی لیڈران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور تہذیب پر یقین رکھنے والوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے مغربی ممالک کی حمایت میں ہونے والی بربریت کو دیکھنا شرمناک ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرینکا گاندھی واڈرا نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کی حمایت کرنے پر عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔
فروری میں پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ انصاف، انسانیت اور بین الاقوامی شائستگی کے تمام اصول توڑ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر غزہ میں ہو رہی ’نسل کشی‘ کے تئیں اندھا ہونے کا الزام لگایا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…