بین الاقوامی

Israeli Airstrikes Kill Hundreds in Lebanon: اسرائیل نے لبنان میں مچائی تباہی،حزب اللہ کے 1100 ٹھکانوں پر حملہ، 492 ہلاک،1645 سے زائد زخمی

اسرائیل اور لبنان کے درمیان موجودہ حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں ایک دوسرے پر مسلسل فضائی حملے کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں سب سے زیادہ نقصان لبنان کو ہوا ہے۔ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں اب تک 492 افراد ہلاک جب کہ 1645 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 21 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بنجمن نیتن یاہو کی فوج نے حزب اللہ کے تقریباً 1100 ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں ایک خصوصی ہوم فرنٹ صورتحال یعنی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج (IDF) گزشتہ پیر کی صبح سے حزب اللہ کے علاقے بیکا میں حزب اللہ  کے  لڑاکوں کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ اس دوران فضائیہ نے کم از کم 1100 اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ یہ وہ جگہیں تھیں جہاں حزب اللہ  کے  لڑاکوں نے راکٹ، میزائل، لانچرز جیسے خطرناک ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھا ہوا تھا۔ حملے کا دائرہ کار بڑھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ وادی بیکا کو خالی کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا انتباہی پیغام

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لبنان میں رہنے والے لوگوں کو جلد از جلد علاقہ چھوڑنے کی تنبیہ کی ہے۔ اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیں۔ ہمارا آپریشن ختم ہونے کے بعد لبنانی لوگ بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔

10 ہزار لبنانی جنوبی حصے کی طرف جانے پر مجبور

اسرائیلی حملے کے خوف سے 10 ہزار لبنانی جنوبی حصے کی طرف چلے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بندرگاہی شہر سیڈون کے باہر مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے ملک کے بیشتر حصوں میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ 2006 میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ کے بعد یہ سب سے بڑی ہجرت تصور کی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

9 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

10 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

10 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

11 hours ago