پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے نئی ذمے داری سنبھال چکے ہیں۔ہفتے کو صدارتی انتخاب میں آصف زرداری نے نہ صرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی بلکہ وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے سیاست دان ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہو کر ایوانِ صدر پہنچے ہیں۔نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری کیلیے ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوئے۔
تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا شریک رہے۔حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، محسن نقوی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو موجود تھے۔گزشتہ روز صدارتی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی تھی۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے۔آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے صدر آصف زرداری کو پاکستان کے 14ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کی آہنی دوستی دونوں عوام کے لیے قیمتی خزانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح پر قریبی روابط کو برقرار رکھا، بنیادی باہمی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے اور اعلیٰ سطح کے دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھا۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ پاک چین تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان اور چین کی ہر موسم میں پائیدار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے امید ظاہر کی کہ آصف زرداری کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
آر اشون کی ریٹائرمنٹ پر سابق کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ اگلی نسل کو…
دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس…
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…