قومی

Lok Sabha Election 2024: جھارکھنڈ میں بھی ٹوٹا انڈیا اتحاد! اس پارٹی نے کانگریس سے الگ ہوکر اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

Lok Sabha Election 2024: جیسے ہی ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی، کانگریس اور انڈیا اتحاد کو بڑا دھچکا لگا۔ اب اسی طرح کا ایک اور جھٹکا جھارکھنڈ سے بھی انڈیا اتحاد کو پڑا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے اتوار کو جھارکھنڈ میں اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی 14 لوک سبھا سیٹوں میں سے آٹھ پر اکیلے الیکشن لڑے گی۔

لوک سبھا میں جھارکھنڈ سے سی پی آئی کا کوئی رکن اسمبلی نہیں ہے۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری مہیندر پاٹھک نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہم نے اپنے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔‘‘، لیکن کانگریس اور ’گرینڈ الائنس‘ نے  ابھی تک نشستوں کی تقسیم پر کوئی بات چیت نہیں کی۔ اسی لیے ہم نے تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

16 مارچ کو کیا جائے گا امیدواروں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یہاں پارٹی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ سی پی آئی رانچی، ہزاری باغ، کوڈرما، چترا، پالامو، گرڈیہ، دمکا اور جمشید پور لوک سبھا حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ پاٹھک نے کہا کہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان 16 مارچ کے بعد کیا جائے گا۔ دریں اثنا، جھارکھنڈ میں حکمراں اتحاد کی قیادت کرنے والے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے کہا کہ سی پی آئی کی ریاستی اکائی کا یہ فیصلہ پارٹی کے اندر نظم و ضبط پر سوال اٹھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Sarkari Naukri: سرکاری نوکری کا شاندار موقع، 44 ہزار روپے ملے گی تنخواہ

جے ایم ایم کے ترجمان منوج پانڈے نے کہا، ‘یہ میری سمجھ سے باہر ہے… کیا ریاستی یونٹ ایسے فیصلے لے سکتی ہے۔ قومی سطح پر سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ ریاست کی 14 لوک سبھا سیٹوں میں سے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس 11، آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) کے پاس ایک، جے ایم ایم کے پاس ایک اور کانگریس کے پاس ایک ہے۔ حالانکہ کانگریس کی واحد رکن اسمبلی گیتا کوڈا نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

5 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago