-بھارت ایکسپریس
Terrorist Attack in Pakistan:پاکستان کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک طرف معاشی بحران اور دوسری طرف دہشت گردی نے ملک کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک ابھی پشاور کی مسجد میں دھماکے سے سنبھل بھی نہیں پایا تھا کہ ایک اور دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ اس بار دہشت گردوں نے تھانے کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے ایک پولیس اسٹیشن پر منگل کی رات ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ پولیس کے مطابق 20 سے 25 خطرناک ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے تھانے پر حملہ کیا۔ تاہم دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ڈان کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان پولیس نے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر تھانے کے ایس ایچ او کو مبارکباد دی ہے۔ حملے کے وقت ڈی پی او میانوالی بھی اضافی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تھے۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
-بھارت ایکسپریس
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…