Budget 2023: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو 2023-24 کے لیے نئے ٹیکس سلیبس کا اعلان کیا، جس کے تحت انکم ٹیکس کے نئے نظام کے تحت سالانہ 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں 2023-24 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے، سیتا رمن نے کہا، “فی الحال، 5 لاکھ روپے تک کمانے والے کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔ میں نے نئے ٹیکس نظام میں ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر 7 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
بدھ کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انکم ٹیکس سلیب کی تعداد چھ سے کم کر کے پانچ کر دی گئی ہے۔ 3 سے 6 لاکھ روپے پر 5 فیصد اور 6 سے 9 لاکھ روپے پر 10 فیصد، 9 لاکھ سے 12 لاکھ روپے پر 15 فیصد اور 12 سے 15 لاکھ روپے پر 20 فیصد اور 15 لاکھ سے زیادہ کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگے گا۔
ٹیکس سلیب میں تبدیلی
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو راحت دی گئی ہے۔ ٹیکس دہندگان کو اب 3 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام میں انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Union Budget 2023-24 Live:نرملا سیتا رمن پہنچیں راشٹرپتی بھون، کابینہ کی میٹنگ کے بعد صبح 11 بجے پیش کریں گی بجٹ
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نئے ٹیکس نظام کے تحت 15 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے شخص کو 1.5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، جو پہلے 1.87 لاکھ روپے تھا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ نئے ٹیکس نظام کے تحت تنخواہ داروں کو 50,000 روپے کی معیاری کٹوتی دینے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ریٹائرمنٹ پر غیر سرکاری ملازمین کو 3 لاکھ روپے کی ‘لیو ان کیشمنٹ’ پر ٹیکس چھوٹ کو بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…