بین الاقوامی

Eid ul-Adha 2024: قربانی کے بکرے کے منہ میں پلاسٹک کے دانت لگا کر بیچ رہا تھا شخص، پولیس نے کیا گرفتار، جانئے کہاں کا ہے معاملہ

کراچی: لوگ چوری اور دھوکہ دہی کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھ کنڈے اپناتے ہیں۔ اس بار پڑوسی ملک سے دھوکہ دہی کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ در اصل، یہاں ایک شخص قربانی کے جانور کے منہ میں پلاسٹک کے دانت لگا کر بیچتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ کراچی میں حکام نے ہفتہ کے روز گلبرگ چورنگی کے علاقے میں پلاسٹک کے دانتوں والے قربانی کے بکرے فروخت کرنے کے الزام میں ایک کاروباری کو گرفتار کیا، جیسا کہ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک گاہک کو ایک بکرے کے منہ سے پلاسٹک کے دانت نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوری کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔

پاکستان کے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا گرفتار کاروباری عید الاضحیٰ کے موقع پر جانور بیچنے کے لیے کراچی آیا تھا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس اعتراف کیا کہ وہ اس فروخت میں ملوث تھا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سات اضافی بکرے قبضے میں لے لیے ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا، “سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے ہمیں مصنوعی دانتوں کے ساتھ بکروں کی فروخت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں، جس کے نتیجے میں تاجر کی گرفتاری ہوئی،” اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، کیونکہ حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ بغیر دانت والے بکرے کی قربانی ممنوع ہے۔

بتا دیں کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق 10 ذو الحجہ کو عید الاضحی منائی جاتی ہے اور اس بار 17 جون کو 10 ذو الحجہ کی تاریخ پڑ رہی ہے۔ یہ ایک اہم مذہبی تہوار ہے جہاں مسلمان جانوروں کی قربانی کرکے حضرت ابراہیم کی خدا کی اطاعت کی یاد مناتے ہیں۔ ان قربانیوں کا گوشت روایتی طور پر خاندانوں، غریبوں اور مستحقین کے درماین بانٹ دیا جاتا ہے۔ حضرت ابراہیمی کی کہانی سے جڑی روایت میں عید کی تقریبات کے دوران تین دنوں تک جانوروں کی قربانی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

H1N2 Swine Flu Virus: سوائن فلو کا H1N2 وائرس وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے،بن سکتا ہے مسئلہ

ایک حالیہ مطالعہ نے H1N1 وبائی مرض کے بعد سوائن IAV کے وبائی خطرے کا…

2 mins ago

Delhi Liquor Scam Case : کیا اروند کیجریوال تہاڑ سے باہر آئیں گے؟ دہلی ہائی کورٹ کل سنائے گا اپنا فیصلہ

شراب گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر پابندی کے خلاف اروند کیجریوال کی درخواست کی سپریم…

8 mins ago

Munjya Box Office Collection Day 17: تیسرے اتوار کو پھر سے ‘منجیا’ نے کی زبردست کمائی، 100 کروڑ کے کلب میں ہوئی شامل

میڈاک فلمز کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 'منجیا' نے…

1 hour ago

Ram Mandir News: ‘ پہلی ہی بارش میں رام مندر میں ٹپکنے لگا پانی’ چیف پجاری کا بڑا دعویٰ

رام مندر کے پروہت آچاریہ ستیندر داس نے رام مندر کو لے کر بڑا انکشاف…

1 hour ago