بین الاقوامی

Bangkok School Bus Catches Fire: بنکاک میں ٹائر پھٹنے سے اسکول بس میں لگی آگ، 25 طلباء ہلاک

Bangkok School Bus Catches Fire: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں طلباء کو لے جانے والی اسکول بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 25 طلباء کی موت کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بیرونی بنکاک میں پیش آیا۔ یہاں بچوں اور اساتذہ کو لے جانے والی بس میں آگ لگ گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سوریا جنگرنگ رنگ کٹ نے بتایا کہ بس میں 44 مسافر سوار تھے۔ سب اسکول کے سفر پر جا رہے تھے۔ اس کے بعد دارالحکومت کے شمالی مضافاتی علاقے پتھم تھانی صوبے میں بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش میں بس کا ٹائر پھٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس نے کچھ ہی دیر میں پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے کئی بچے بس میں پھنس کر رہ گئے اور زندہ جل گئے۔ تاہم کچھ جلے ہوئے بچے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم انہیں ایمبولینس نہیں ملی۔ اس وجہ سے وہ ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حکومت متاثرہ خاندانوں کو دے گی معاوضہ

تھائی وزیر اعظم پٹونگٹارن شیناواترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علاج کے اخراجات اٹھائے  گی اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں- China Crime News: شنگھائی کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے کیا حملہ، 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

حادثے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ پوری بس آگ کی لپیٹ میں ہے اور ہر طرف صرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔ بچوں کی عمر اور دیگر معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس ابھی تک اتنی گرم ہے کہ اس میں سے بچوں کی لاشیں نہیں نکالی جا سکیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

47 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago