بین الاقوامی

China Crime News: شنگھائی کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے کیا حملہ، 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

شنگھائی: چین کے مالیاتی دارالحکومت شنگھائی میں سوموار کو ایک سپر مارکیٹ میں چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس حکام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع رات 9:47 پر ملی۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حملہ آور، جس کی شناخت لن کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے پہنچنے کے بعد جائے وقوعہ سے پکڑ لیا گیا۔18 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے تین کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

حال ہی میں چین کے کئی شہروں میں چاقو کے جرائم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ چین کے شہر شینزین میں ایک 10 سالہ جاپانی لڑکے پر اسکول جاتے ہوئے چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ لڑکا بعد میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس المناک واقعے نے پورے جاپان کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس سے پہلے سے ہی کشیدہ ٹوکیو بیجنگ تعلقات مزید خراب ہو گئے۔

گوانگزو میں جاپان کے قونصل جنرل یوشیکو کجیما نے بتایا کہ لڑکے کو اس کی ماں کی موجودگی میں پیٹ میں چھرا گھونپا گیا۔ جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اسکول کے بچے کے خلاف ’قابل نفرت‘ فعل قرار دیا۔ انہوں نے بیجنگ سے اپیل کی کہ وہ جاپانی شہریوں کی حفاظت کی ضمانت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

جون میں اسی طرح کے ایک واقعے میں شنگھائی کے قریب سوزو میں ایک جاپانی ماں اور اس کا بچہ چاقو کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں ایک چینی خاتون کی جان چلی گئی۔

رواں سال 24 مئی کو وسطی چین کے صوبے ہوبے میں چاقو کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ حملہ آور لو نامی 53 سالہ شخص تھا جو مبینہ طور پر ذہنی بیماری میں مبتلا تھا۔

21 مئی کو وسطی چین کے صوبہ ہنان کے شہر چن زو کے ایک پارک میں چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں 35 سالہ ہوانگ نامی مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

40 minutes ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

2 hours ago