انٹرٹینمنٹ

Preity Zinta Scared of Paparazzi: ’تم مجھے ڈرا رہے ہو…‘ آخر پریتی زنٹا کو کس سے لگا ڈر؟ وائرل ہوا ویڈیو

Preity Zinta Scared Of Paparazzi: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اب آنے والے وقت میں عامرخان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے بننے والی فلم ’لاہور1947‘ میں دکھائی دینے والی ہیں۔اس فلم میں پریتی زنتا کے ساتھ بالی ووڈ اداکارسنی دیول اورعظیم فنکارہ شبانہ اعظمی بھی نظرآنے والی ہیں۔ وہیں اس فلم کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی کررہے ہیں۔ اس درمیان پریتی زنٹا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ پیپرا جی کو دیکھ کریہ کہتے ہوئے نظرآرہی ہیں کہ آپ مجھے ڈرا رہے ہو۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیا ہے پورا ماجرا؟

پیپراجی سے ڈرگئیں پریتی زنٹا

حال ہی میں پریتی زنٹا کو ممبئی کی ایک جگہ پراسپاٹ کیا گیا، لیکن اس دوران اداکارہ کچھ ڈری ڈری ہوئی نظرآئیں۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل، جب پیپس اداکارہ کی تصاویراور ویڈیو کلک کررہے تھے تو وہ کچھ گھبرا جاتی ہیں اور پیپرا جی سے کہتی ہیں کہ آپ مجھے ڈرا رہے ہو۔ حالانکہ اس کے بعد پریتی زنٹا آرام سے پیپراجی کو پوزدیتی ہیں اور تصاویرکلک کرواتی ہیں۔ اس کے بعد اداکارہ پیپس کا شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران پریتی زنٹا نے جم آؤٹ فٹ پہنا ہوا ہے۔

یوزرس نے لگائی کلاس

وہیں اب پریتی زنٹا کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پرجم کر وائرل ہو رہا ہے اورتمام یوزرس اس پرتبصرہ کررہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ”انہیں چلنے کے لئے تھوڑی جگہ دیں۔ ایسے میں زیادہ ترلوگ پیپراجی کو غلط بتا رہے ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ انہیں اس طرح سے نہیں کرنا چاہئے۔“ ساتھ ہی ایک دوسرے صارف نے لکھا، ”یہ کیمرہ مین سبھی اداکارہ کو ہمیشہ فالو کرتے رہتے ہیں۔“ وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا، ”آپ لوگوں کی پرائیویسی خراب کر رہے ہیں۔ اسے بند کریں۔ یہ فنی نہیں ہے۔“

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

6 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

7 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

7 hours ago