پی ایم مودی لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج پی ایم مودی انتخابی مہم کے لیے بہار پہنچے۔ جہاں انہوں نے تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب میں متھا ٹیکا۔ اس دوران پی ایم مودی نے گرودوارہ میں سیواداری بھی کی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ پی ایم مودی کو تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب گوردوارہ کی جانب سے نوازا گیا۔ جس کے تحت انہیں اعزازی خط سے نوازا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پٹنہ شہر میں تخت سری ہرمندر صاحب گرودوارہ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے اپنا متھا ٹیکا ۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے پرساد قبول کیا اور پھر لنگر والے مقام پر چلے گئے۔ جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے روٹیاں بیلیں اور پھر ہاتھ میں بالٹی لے کر اس جگہ گئے جہاں لوگ لنگر کھانے کے لیے قطار میں لوگ بیٹھے تھے۔ پی ایم مودی نے لنگر میں قطار میں بیٹھے لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا پروسا ۔
اتوار کو دارالحکومت پٹنہ میں وزیر اعظم کا ایک عظیم الشان روڈ شو منعقد ہوا۔ اس کے بعد پی ایم مودی سخت سیکورٹی کے درمیان پیر کو یعنی آج صبح ہرمندر صاحب گرودوارہ پہنچے۔ اس دوران بی جے پی امیدوار روی شنکر پرساد اور مرکزی وزیر اشونی چوبے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…