انٹرٹینمنٹ

Honey Singh and Tina Thadani’s Break-up: ہنی سنگھ اور ٹینا تھڈانی کا ہوا بریک اپ، سال بھر بھی نہیں چلا رشتہ، جانئے کیوں ہوئے گرل فرینڈ سے دور

Yo Yo Honey Singh and Tina Thadani’s Break-up News: سنگر-ریپر یویو ریپرہنی سنگھ ان دنوں بالی ووڈ میں پھر سے اپنے نئے انداز میں نظرآنے لگے ہیں، لیکن ان کی لو لائف (پیارکی زندگی) کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ خبرہے کہ ہنی سنگھ اوران کی گرل فرینڈ اداکارہ ماڈل ٹینا تھڈانی کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ بیوی شالنی تلوارسے الگ ہونے کے بعد ہنی سنگھ کی زندگی میں ٹینا تھڈانی آئی تھیں۔ لیکن اب دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ دونوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہنی مسلسل ٹینا تھڈانی سے متعلق سرخیوں میں تھے، لیکن اب دونوں الگ ہوچکے ہیں، جس کی قیاس آرائی زوروں سے ہو رہی ہے۔

وہیں ہنی سنگھ ان دنوں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے نئے گانے ’چھوٹو موٹو‘ سے متعلق سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اب ان کی ذاتی زندگی بھی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ ساتھ کام کرنے کے دوران ہنی سنگھ اور ٹینا تھڈانی کے درمیان قربت بڑھ گئی تھی۔ اس کے بعد دونوں اپریل 2022 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ ہنی سنگھ اور ٹینا کے ساتھ کئی تاویر اور ویڈیو بھی شیئر کئے تھے، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن رہے تھے۔

دونوں کیریئر پر دے رہے ہیں دھیان

ہنی سنگھ اور ٹینا تھڈانی نے راستے کیوں الگ کئے؟ اسے لے کر دونوں نے ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دونوں فی الحال اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی دونوں کے درمیان کچھ من مٹاؤ بھی ہے، اس لئے دونوں کچھ وقت دینا چاہتے ہیں۔ وہیں لمبے بریک کے بعد ہنی سنگھ ایک بار پھر بالی ووڈ میں کئی پروجیکٹ کر رہے ہیں، اس لئے وہ پرسنل سے زیادہ پروفیشنل لائف پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں پنک ولا کو دیئے ایک انٹرویو میں ہنی نے کہا تھا کہ ’انہیں اپ کمنگ ایلبم میں کافی تبدیلی کرنے پڑے تھے کیونکہ تب وہ پیار میں تھے، لیکن اب وہ پیار نہیں رہا۔‘ یعنی ہنی سنگھ نے بریک اپ کا اشارہ پہلے ہی دے دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ankita Bhandari Case: انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کی مانگ تیز، انڈیا گیٹ پر والدین سے ملے راہل اور پرینکا گاندھی

انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے اور دشینت گوتم کو سکم کا گورنر مقرر کیے جانے…

14 minutes ago

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

43 minutes ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

52 minutes ago

Gautam Adani: ’قابل اعتماد اعداد و شمار اور شفاف حکمرانی ہی بھارت کی اصل طاقت‘، گوتم اڈانی نے کی مائیکل بلومبرگ کے وژن کی تعریف

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھارت کی ترقی کے حوالے سے بلومبرگ کے…

59 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

1 hour ago