اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ شرد پوار سے ملاقات کی ہے۔ اڈانی نے شرد پوار سے یہ ملاقات ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سلوراوک میں کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی، جب حال ہی میں ہنڈن برگ کی رپورٹ کے موضوع پر شرد پوار نے اڈانی کی حمایت کی تھی۔
کیا ہے ہنڈن برگ- اڈانی معاملہ
امریکی فرم ہنڈن برگ نے گزشتہ دنوں گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئروں میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے الزامات کو بے بنیاد اور خطرناک بتایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا۔
اس رپورٹ کی جانچ کا مطالبہ لے کر سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے مارچ میں ایکسپرٹ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ اس کمیٹی کی صدارت ریٹائرڈ جسٹس اے ایم اسپرے کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سیبی اس معاملے میں جانچ جاری رکھے گی اور 2 ماہ میں اپنی رپورٹ سونپے گی۔
اپوزیشن نے جے پی سی جانچ کا کیا مطالبہ
اڈانی کے موضوع پر اپوزیشن مسلسل مودی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔ بجٹ سیشن میں بھی اڈانی موضوع پر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔ ایوان میں 19 اپوزیشن پارٹیوں نے اڈانی کے موضوع پر جے پی سی کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت پر بدعنوانی کے الزام لگائے۔ راہل گاندھی بھی مسلسل ایوان کے اندر اور باہر سے اس موضوع پر حکومت کو گھیرتے ہوئے نظرآئے۔ تاہم شرد پوار نے اس موضوع پر الگ موقف اختیار کیا۔
شرد پوار نے اڈانی کی حمایت کی
شرد پوار نے ایک نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں ہنڈن برگ رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اس شخص نے پہلے بھی ایسے بیان دیئے تھے اور تب بھی ایوان میں کچھ دن ہنگامہ ہوا تھا۔ تاہم اس بارضرورت سے زیادہ توجہ اس موضوع پر دے دی گئی ہے۔ ویسے بھی جو رپورٹ آئی، اس میں دیئے بیان کس نے دیئے، اس کا کیا بیک گراؤنڈ ہے۔ جب وہ لوگ ایسے موضوع اٹھاتے ہیں، جن سے ملک میں ہنگامہ کھڑا ہو۔ اس کا اثر تو ہماری معیشت پر ہی پڑتاہ ے۔ لگتا ہے کہ یہ سب کچھ کسی کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…