Corona Wave: ہندوستان میں کووڈ کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ایک ہی دن میں ہندوستان بھر میں کووڈ کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق جمعرات 20 اپریل کو کووڈ کے 12591 کیسز درج کیے گئے ہیں، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔
دہلی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی اچھی خبر یہ ہے کہ بہت سے مریض روز بروز بہتر ہو رہے ہیں۔ اس لیے تعداد بہت تیزی سے نہیں بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریضوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 144 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 110 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
آخر سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا کووڈ وائرس کی نئی لہر ملک میں دستک دینے والی ہے۔ کووڈ وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس وقت ہندوستان بھر میں کووڈ وائرس کے کل 65286 ایکٹو کیسز ہیں۔ تو دوسری طرف دہلی میں جمعرات کو ملک بھر میں سب سے زیادہ 1,767 کوووڈ کیسز درج کئے گئے ہیں۔جو کل کے مقابلے میں کووڈ کیسز کی تعداد سے تقریباً دوگنا ہے۔
دہلی میں کل کتنے کیس درج ہوئے؟
قابل ذکربات یہ ہے کہ بدھ کو دہلی میں کووڈ کے 1,767 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔جب کہ چھ مریضوں کی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ معلومات محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ کے اعدادوشمارکے مطابق شہر میں انفیکشن کی شرح 28.63 فیصد رہی ہے۔ قومی راجدھانی میں کووڈ وائرس سے مزید چھ لوگوں کی موت کے بعد یہاں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,578 ہو گئی ہے۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…