Article 370 Box Office Collection Day 1: یامی گوتم کی فلم ’آرٹیکل 370‘ کل سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے ۔ ‘آرٹیکل 370’ کا ٹریلر کافی شاندارتھا اور تب سے اس ہی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اس فلم کی ریلیز سے پہلے پی ایم مودی نے بھی اس پر بات چیت کی تھی۔ جس کے بعد ‘آرٹیکل 370’ مزید سرخیوں میں آگئی تھی ۔ سینما گھروں میں دھوم مچانے کے بعد فلم کو شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے۔ وہیں ناقدین نے بھی فلم کو مثبت ریویو دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آرٹیکل 370 نےکتنے کروڑ کلیٹ کئے ہیں ۔
آرٹیکل 370 نے پہلے دن کتنی کمائی کی؟
’آرٹیکل 370‘ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے جانے اور دہشت گردی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم طویل انتظار کے بعد بڑے پردے پر دستک دے چکی ہے ۔ فلم کو پہلے دن ہی سینما گھروں میں کافی شائقین ملے اور سوشل میڈیا پر بھی فلم کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ اس سب کے درمیان ‘آرٹیکل 370’ کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی آ گئے ہیں۔
Sacknilk کی ابتدائی رجحان کی رپورٹ کے مطابق’آرٹیکل 370′ نے ریلیز کے پہلے دن 5.75 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ابتدائی ڈیٹا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار آنے کے بعد معمولی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
آرٹیکل 370 توڑا دیا کشمیر فائلز کا ریکارڈ
‘آرٹیکل 370’ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ٹکٹ ونڈو پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور شاندار کلیکشن کے ساتھ اوپننگ کی ہے۔ فلم نے ویویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر دی کشمیر فائلز کا 5 کروڑ روپے کے کلیکشن کے ساتھ اوپننگ ڈے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کشمیر فائلز نے ریلیز کے پہلے دن 3.55 کروڑ روپے کلیٹ کئے تھے۔ یہی نہیں، ‘آرٹیکل 370’ 2024 فائٹر (24 کروڑ)، تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا (6.5 کروڑ) کے بعد تیسری سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اب میکرز ویک اینڈ پر بھی فلم کے کلیکشن میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔
‘آرٹیکل 370’ کی اسٹار کاسٹ کیا ہے؟
یامی گوتم نے نیشنل ایوارڈ یافتہ آدتیہ سوہاس جانبھلے کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘آرٹیکل 370’ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں یامی گوتم کا کردار ایک انٹیلی جنس افسر کا ہے۔ آرٹیکل 370 میں ارون گوول، پریمانی، کرن کرمارکر سمیت کئی اداکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ ارون گوول اس فلم میں پی ایم مودی کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم یامی گوتم کے شوہر اور اوڑی دی سرجیکل اسٹرائیک جیسی بلاک بسٹر فلموں کے میکر آدتیہ دھر نے پروڈیوس کی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…