انٹرٹینمنٹ

Article 370 Review: یامی گوتم کو اس طرح کبھی آپ نےنہیں دیکھا ہوگا، یامی  گوتم کا یہ ایکشن موڈ آپ کے ذہن میں ایک مختلف تاثر چھوڑے گا

Article 370 Review:کچھ فلمیں اچھی  ہوتی ہیں، کچھ بہت عمدہ اور شاندار ہوتی ہیں لا جواب ہوتی ہیں یعنی  یہ تیسری قسم  ہوتی ہے۔ یامی گوتم کو  اس فلم میں دیکھ کر آپ  کا منہ حیرت سے کھلا رہ جائے گا۔ یہ  ان کا بہترین کم بیک کہا جاسکتا ہے ۔ کشمیر پر پہلے بھی کئی فلمیں بن چکی ہیں ۔لیکن آرٹیکل 370 اپنے آپ میں ایک الگ ہی ایشو ہے۔ فلم میں ایکشن اور جذبات کو اچھی طرح سے فلمیا گیا ۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے دیکھنے کا دل ضرورکرے گا کہ آخر یہ موضوع ہے ہی اتنا ہوٹ۔

بالی ووڈ میں ایسی کئی فلمیں بنی ہیں ۔جو ملک کی تاریخ بیان کرتی ہیں

بالی ووڈ میں ایسی کئی فلمیں بنی ہیں ۔جو ملک کی تاریخ بیان کرتی ہیں ۔لیکن آرٹیکل 370 ان فلموں میں سے ایک ہے ۔جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ یامی گوتم کے کام نے فلم کی دلکشی میں اضافہ کیا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کیسے ہٹایا گیا اور حکومت کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا۔ یامی گوتم اس فلم میں کشمیری انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ فلم کی شروعات کشمیر کی خوبصورت وادی سے ہوتی ہے اور پھر کہانی اچھی رفتار سے آگے بڑھتی ہے۔یہ فلم ان لوگوں کے لیے ہے ۔جو آرٹیکل 370 کو صحیح معنوں میں سمجھنا چاہتے ہیں اور اس وقت کے حالات کو جاننا چاہتے ہیں۔فلم  میں ارون گوول وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ ان کے علاوہ، جب آپ فلم دیکھیں گےتو آپ کشمیر اور آرٹیکل 370 کو بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بی آر ایس ایم ایل اے لاسیہ نندیتا کی بے قابو کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے سے ہوئی موت، 10 دن پہلے بھی ہوا تھا حادثہ

 یامی گوتم کا جواب نہیں  

یامی گوتم نے شاندار کام کیا ہے، انہوں نے پوری فلم میں اپنی اداکاری سے سب کو جوڑے  رکھا۔ یامی  گوتم کا یہ ایکشن موڈ آپ کے ذہن میں ایک مختلف تاثر چھوڑے گا۔ جب کہ ارون گوول نے وزیر اعظم کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنے آپ میں قابل تعریف ہیں۔ اس کے علاوہ  پریہ منی  ، ویبھو تتووادی، کرن کرماکر اور راج زوتشی نے معاون کرداروں میں اچھا کام کیا ہے۔ اس فلم کا ہر کردار اپنے آپ میں لاجواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی پی شرد پوار گروپ کو ملا ’تتاری‘ انتخابی نشان، الیکشن کمیشن نے الاٹ کیا انتخابی نشان

فلم آرٹیکل 370 کو آدتیہ جانبھلے نے ڈائریکٹ کیا ہے

فلم آرٹیکل 370 کو آدتیہ جانبھلے نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم کے ذریعے وہ جو کہنا چاہتے تھے اسے بھی اچھی طرح سے بتایا گیا ہے۔ فلم پر ان کی گرفت نظر آرہی ہے اور یہ فلم حالیہ دور کی بہترین فلموں میں شمار کی جائے گی اور اس کی وجہ بھی حیرت انگیز ڈائریکشن ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

1 hour ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

3 hours ago

Finance Ministry Report: آنے والے دنوں میں مہنگائی میں آئے گی کمی،سبزیوں کی قیمت ہوسکتی ہے کم،حکومت کے اقتصادی جائزے سے مل رہے ہیں اشارے

رپورٹ کے مطابق روزگار کے محاذ پر باضابطہ افرادی قوت پھیل رہی ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر…

3 hours ago

Eknath Shinde will resign from CM Post: ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ عہدے سے دیں گے استعفیٰ، نئے وزیراعلیٰ کے نام پر تعطل برقرار

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ…

4 hours ago