BRS MLA G Lasya Nanditha: تلنگانہ کی سکندرآباد کینٹ سیٹ سے بی آر ایس ایم ایل اے جی۔ لاسیہ نندیتا( G Lasya Nanditha) کی 23 فروری کو سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ ان کی عمر صرف 36 سال تھی۔ حیدرآباد کے نہرو آؤٹر رنگ روڈ پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گاڑی کا اگلا حصہ چکنا چورگیا ہے۔
ایم ایل اے لسیہ نندیتا کے ساتھ اس سڑک حادثے میں ان کے ڈرائیور کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ نندیتا پانچ بار ایم ایل اے رہنے والے جی سیانا کی بیٹی تھیں۔ وہ خود سکندرآباد کینٹ سیٹ سے پانچویں بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فروری 2023 میں ان کی موت ہوگئی تھی ۔جس کے بعد بی آر ایس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں سکندرآباد سے لسیہ نندیتا کو ٹکٹ دیا گیا۔ نندیتا نے بی جے پی امیدوار کو 17 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
10 دن پہلے بھی ان کےساتھ حادثے ہوا تھا
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نندیتا کو سڑک حادثے کا شکار ہونا پڑا ہو۔ اس ماہ 13 فروری کو نارکیت پلی میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں وہ بال بال بچ گئیں۔ اس سڑک حادثہ میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ دراصل وہ 10 دن پہلے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے نلگنڈہ جارہی تھیں۔ اس دوران ان کی کار کو نلگنڈہ ضلع کے نارکیت پلی میں حادثہ پیش آیا ۔جس میں ان کے ہوم گارڈ جی کشور کی موت ہوگئی۔
ایم ایل اے نندیتا کچھ مہینے پہلے لفٹ میں پھنس گئ تھیں
اسی دوران گزشتہ سال دسمبر میں نندیتا سات لوگوں کے ساتھ لفٹ میں پھنس گئی تھیں۔ لفٹ اوور لوڈنگ کی وجہ سے گر گئی ۔جس کی وجہ سے وہ اس میں پھنس گئی۔ یہ واقعہ 24 دسمبر کو بوون پلی کے ایک اسپتال میں پیش آیا، جہاں نندیتا اسپتال کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ ایم ایل اے کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ وہ 20 منٹ سے زیادہ لفٹ میں پھنسے رہیں۔ اس کے بعد انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…