انٹرٹینمنٹ

Udit Narayan Love Story: ممبئی آکر ادت نارائن نے کی تھی دوسری شادی، پول کھلنے پر ہوٹل سے ہونا پڑا تھا فرار، کہاں ہیں پہلی بیوی رنجن جھا؟

آپ نے کئی بالی ووڈ سپراسٹار کی ذاتی زندگی کے بارے میں سنا اور دیکھا ہوگا۔ ساتھ ہی لوگ چٹخارے لے کر اس کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ بالی ووڈ کے بہترین سنگر ادت نارائن کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک دن ایسا آیا کہ پٹنہ کے ایک ہوٹل میں نہ صرف ہنگامہ ہوا، بلکہ ادت نارائن کا سچ بھی لوگوں کے سامنے آگیا۔ شاید کم ہی لوگوں کو معلوم ہے کہ ادت نارائن نے دو شادیاں کی ہیں؟

پہلی بیوی نے کیا ہنگامہ

دراصل، پہلی بیوی کے رہتے ہوئے گلوکار نے ممبئی آکر دوسری شادی کرلی تھی۔ جب یہ سب بات پہلی بیوی کو معلوم ہوئی تو اس نے خوب ہنگامہ کیا۔ ایک بار ادت نارائن کی بھتیجی کی شادی تھی۔ وہ اپنی بیوی دیپا کو شادی میں شامل ہونے کے لئے پٹنہ لے گئے تھے۔ شادی سے لوٹنے کے بعد وہ ہوٹل میں ٹھہرے تھے، تبھی تقریباً 150-100 لوگ ان کے ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔

وہیں معاملہ خراب ہوتا ہوا دیکھ کر ہوٹل اسٹاف ادت نارائن کے پاس آئے اور انہیں لوگوں کی شکایت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ایک خاتون آپ کی بیوی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ اس پر ادت نارائن نے کہا ’میری ایک ہی بیوی ہے، جو ابھی بھی میرے ساتھ کمرے میں ہے۔ دوسری بیوی رکھنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔‘

پہلی بیوی دستاویز لے کر ہوٹل پہنچی تھی

اس پر ہوٹل نے اسٹاف نے بتایا کہ باہر رنجنا جھا نام کی خاتون کھڑی ہیں، جو خود کو آپ کی بیوی بتا رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، وہ اپنے ساتھ شادی کی تصاویر اور بینک اکاؤنٹ کے پاس بک بھی لے کرآئی ہیں، جو ادت نارائن جھا اور رنجنا جھا کا جوائنٹ اکاؤنٹ ہے۔ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اور ادت نارائن کی شادی 1984 میں ہوئی تھی۔ وہیں اس پر دیپا نے کہا کہ ان کی شادی 1982 میں دیوی کالی مندر میں ہوئی تھی۔ اسی درمیان پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کی باتیں سن کرکافی پریشان ہوگئی۔ اس کے بعد پولیس نے ادت نارائن اور ان کی دوسری بیوی کو وہاں سے نکالا اورایئرپورٹ لے گئی۔

رنجنا جھا نے بہار خواتین کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا

وہیں رنجنا جھا نے اس کی شکایت بہار خواتین کمیشن سے کی۔ رنجنا جھا کی باتوں میں سچائی دیکھ کر ادت نارائن کے رشتہ دار بھی رنجنا جھا کے ساتھ تھے۔ دوسری جانب، عام عوام بھی رنجنا جھا کی حمایت میں اترآئی۔ اخباروں سے لے کر ریڈیو تک میں ادت نارائن اور رنجنا جھا سے متعلق بحث ہونے لگی۔ رنجنا جھا کی حمایت میں نیپال ریڈیو نے ادت نارائن کے گانوں پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ حالانکہ جب معاملہ کافی بڑھتا گیا تو ادت نارائن نے اعتراف کرلیا کہ رنجنا جھا ان کی بیوی ہیں۔ بعد میں یہ طے ہوا کہ گلوکار کو دونوں بیویوں کو ایک ساتھ رکھنا ہوگا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

50 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago