قومی

Maharashtra Cabinet Expansion: مہاراشٹر میں وزرا کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم کا معاملہ ؟قیاس آرائیوں کے درمیان اجیت پوار دہلی روانہ

Maharashtra Cabinet Expansion:این سی پی میں بغاوت کے بعد اجیت پوار کے مہاراشٹر میں شیو سینا-بی جے پی حکومت میں شامل ہوئے دس دن گزر چکے ہیں،لیکن نئے وزراء کو قلمدانوں کی تقسیم کا کام زیر التوا ہے۔ اجیت پوار نے 2 جولائی کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ رہنماؤں نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا، لیکن ابھی تک محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔ کابینہ میں توسیع اور قلمدان کی تقسیم کے حوالے سے  اجلاسوں کا دور جاری ہے۔ دریں اثنا اجیت پوار بدھ (12 جولائی) کو دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت پوار وزارت خزانہ چاہتے ہیں۔

مہاراشٹر میں میٹنگوں کا دور جاری

اجیت پوار نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر این سی پی کے تمام وزراء کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے۔ یہ ملاقات تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ جس میں وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این سی پی کے کوٹے سے وزیر بنے دھننجے منڈے نے بتایا کہ جلد ہی پورٹ فولیو کی تقسیم کا اعلان کیا جائے گا اور وزراء کو قلمدان ملیں گے۔ انہوں نے کابینہ میں توسیع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وزیر اعلی ایک ناتھ شندے نے کیا کہا؟

اس سے پہلے بھی وزیر اعلی ایکناتھ شندے، اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس کے درمیان دو بار ملاقات ہو چکی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے پہلی بار پیر اور منگل کی درمیانی شب ملاقات کی۔ اس کے بعد منگل اور بدھ کی رات بھی ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ پر تینوں لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد ایکناتھ شندے نے کہا کہ جلد ہی کابینہ کی توسیع کی جائے گی۔ ایکناتھ شندے بھی جمعرات سے ریاستی دورہ شروع کریں گے۔

شیو سینا کے ایک ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی 13 جولائی کو اپنے آبائی علاقہ ٹھانے شہر سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔ شیو سینا کے ترجمان نریش مہسکے نے کہا کہ اجیت پوار اور آٹھ دیگر این سی پی کے ارکان اسمبلی کے شیو سینا اور بی جے پی حکومت میں شامل ہونے کے چند ایام بعد وزیراعلی ایکناتھ شندے لوگوں کے درمیان جارہے ہیں۔ اس دورہ کا مقصد پارٹی کو مزید مستحکم کرنا ہے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات سے قبل لوگوں تک پہنچناہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا نشانہ

وزراء کو قلمدان دینے میں تاخیر پر اپوزیشن لیڈروں نے مخلوط حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ سابق وزیر اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ کچھ دن پہلے 9 نئے وزراء نے حلف لیا۔ ابھی تک کسی پورٹ فولیو کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ان (نئے وزراء) کے پاس اختیار ہے لیکن کوئی ذمہ داری نہیں، سہولتیں ہیں لیکن کام نہیں۔ دریں اثناء اصل غدار ایک سال سے زائد عرصے سے کابینہ میں توسیع کے منتظر ہیں۔ انہیں اب منڈھے-بی جے پی کی کھوکھلی حکومت میں ان کی اصل قیمت معلوم ہو جائے گی۔

Amir Equbal

Recent Posts

Assembly Election Results : اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل کانگریس نے مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں مقرر کئے آبزرور

جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13…

12 minutes ago

Assembly Election Results 2024: جھارکھنڈ-مہاراشٹر میں کس کی بنے گی حکومت، کون ہوگا بے دخل؟ آج ہوگا فیصلہ

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8…

19 minutes ago

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

8 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

9 hours ago