وزیر اعظم نریندر مودی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔(Image Source: Twitter/@PMOIndia)
Mohammed Bin Abdulkarim Al-Issa Meets PM Modi: مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیوایل) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں نے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔ پی ایم او نے کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اورآرگنائزیشن آف مسلم سکالرزکے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔ دونوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن کو آگے بڑھانے اورانسانی ترقی کے لئے کام کرنے کے مختلف پہلوؤں پربصیرت انگیز بات چیت کی۔‘‘
شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ہندوستان کیوں آئے؟
ہندوستان کے دورہ پرآئے شیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے نئی دہلی میں خسرو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کو خطاب کیا۔ العیسیٰ ہندوستانی حکومت کی سرکاری دعوت پر یہاں آئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایل ایک بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر مکہ معظمہ میں ہے۔ اس میں سبھی اسلامی ممالک اور تمام فرقوں کے اراکین شامل ہیں۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے کی ملاقات
مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے بدھ کے روز یعنی 12 جولائی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک کثیر ثقافتی، کثیر لسانی، کثیر نسلی اور کثیر مذہبی معاشرے کے طور پر، ہندوستان تنوع میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200 کروڑ سے زیادہ مسلمان ہندوستان کو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک بناتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا راشٹرپتی بھون میں استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان رواداری، شعوربیداری اور بین المذاہب مکالمے کی اقدارکو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون اور کردارکی تعریف کرتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کیا کہا؟
راشٹرپتی بھون کے بیان کے مطابق، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان راشٹرپتی بھون کے بیان کے مطابق صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک کثیر ثقافتی، کثیر لسانی، کثیر النسل اور کثیر مذہبی سماج کے طور پر تنوع میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے 200 ملین سے زیادہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں نے ملک کو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مسلم آبادی بنا دیا ہے۔
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…