انٹرٹینمنٹ

Mrunal Thakur Struggle: تم فلموں کے لیے نہیں بنی ہو… جب لوگ اس طرح طعنے دیتے تھے، اس ایک شو نے مرونال کو پہچان دی

اداکارہ مرونال ٹھاکر آج کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں۔ مرونال ٹھاکر بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ تک بحث  کا مو ضوع بنی ہوئی ہیں ہیں۔ فی الحال اداکارہ اپنی فلم ‘دی فیملی اسٹار’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم 5 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں مرونال ٹھاکر کے ساتھ وجے دیوراکونڈا نظر آ رہے ہیں۔ مرونال ٹھاکر اب ایک معروف فلمی اداکارہ بن چکی ہیں۔ لیکن ایک وقت تھا جب لوگ انہیں طعنے دیتے تھے۔ اس اداکارہ کے ٹی وی سے بالی ووڈ اور ساؤتھ تک کے سفر کی پوری کہانی بتانے جارہے ہیں۔

اس ایک شو نے مرونال کو پہچان دی

مرونال  ٹھاکر نے اپنے کریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کا مطالعہ کیا ہے۔ لیکن اداکارہ بننا ان کا خواب تھا۔ مرونال  ٹھاکر نے پہلی بار 2012 میں سیریل ‘مجھ سے کچھ کہتی ہے خاموشیاں’ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ اس شو کے بعد اداکارہ نے ‘کم کم بھاگیہ’ میں مرکزی اداکارہ کی بہن بلبل کا کردار ادا کیا۔ مرونال ٹھاکر کو اس کردار میں کافی پسند کیا گیا۔ اداکارہ اس شو سے ہدایت کاروں کی نظروں میں آئیں۔

ان فلموں میں مرونال ٹھاکر نظر آئی تھیں

اس شو نے مرونال ٹھاکر کو بڑی کامیابی دلائی۔ اس شو کے بعد ہی اداکارہ مراٹھی سیریلز میں بھی نظر آئیں۔ سال 2018 میںمرونال نے اپنی پہلی فلم ‘لو سونیا’ سائن کی تھی۔ اس فلم میں انہیں بہت پسند کیا گیا۔ اس فلم کے بعد مرونال ٹھاکر کی قسمت چمک گئی ۔ انہیں ریتک  روشن کے ساتھ ‘باٹلا ہاؤس’ اور فلم ‘سپر 30’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

اس کے بعد مرونال ٹھاکر کامیابی کی سیڑھی چڑھتی رہی۔ وہ شاہد کپور کے ساتھ جرسی میں نظر آئیں۔ اس کے بعد مرونال نے ساؤتھ کی بلاک بسٹر فلم ‘سیتا رمم’ دی۔ حال ہی میں اداکارہ کو ‘ہائے ننّا’ میں بھی نظر آئیں ۔ لیکن یہ سفر  اتنا آسان نہیں رہا۔

لوگوں نے یہ طعنہ مرونال ٹھاکر کو دیا تھا

مرونال ٹھاکر نے ایک بار ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں نئے آنے والوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے وہ گھر آکر بہت روتی تھیں۔ اداکارہ نے فلموں میں جانے سے پہلے طنز بھی سنا ہے۔ مرونال ٹھاکر نے بتایا تھا کہ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ وہ فلموں کے لیے نہیں بنی ہیں۔ لیکن آج مرونال ٹھاکر ٹی وی سے شروعات کر کے بالی ووڈ اور ساؤتھ میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

48 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago