انٹرٹینمنٹ

Madgaon Express: ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ نے پکڑی  باکس آفس  پررفتار، اب ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ صرف 150 روپے میں دیکھیں

ان دنوں صرف دو فلمیں تھیٹرمیں دھوم مچا رہی ہیں۔ ایک اجے دیوگن کی ‘شیطان’ اور دوسری کامیڈی فلم ‘مڈگاؤں ایکسپریس’، یہ دونوں فلمیں اپنے اپنے زون میں سپر ہٹ ہیں۔ منفرد کامیڈی اور مضبوط اداکاری سے ہندوستانی سنیما میں نئی ​​لہر پیدا کرتے ہوئے میکرز نے فلم ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ کی کمائی بڑھانے کے لیے آئی پی ایل پیشکش کی ہے۔

کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ کو رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے بارے میں مثبت ریو ملے ہیں اور یہ باکس آفس پر بھی اچھی کمائی کر رہی ہے۔  میکرز نےآئی پی ایل پیشکش جاری کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک خاص  اعلان کیا ہے۔

اب ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ صرف 150 روپے میں دیکھیں

ایکسل انٹرٹینمنٹ کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ‘آئی پی ایل کی خاص پیشکش کے لیے تیار ہو جائیں۔ آئی پی ایل مطلب ہے آئی پے لیس۔ اور اپنے منتخب تھیٹروں میں صرف 150 روپے میں مڈگاؤں ایکسپریس دیکھیں۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ اب آپ اپنے قریبی تھیٹر میں صرف 150 روپے میں “مڈگاؤں ایکسپریس” کا  لطف لے  سکتے ہیں۔ تمام ناظرین اور شائقین توجہ فرمائیں، یہ پیشکش صرف آج کے لیے موزوں ہے۔ لہذا اگر آپ نے ابھی تک “مڈگاؤں ایکسپریس” نہیں دیکھی ہے، تو یہ بہترین موقع ہے، جس میں آپ کو بہت مزہ اور ہنسی ملے گی۔

فلم ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ کیسی ہے؟

فلم کی کہانی گوا کے خوبصورت پس منظر پر ایک سیٹ سے شروع ہوتی ہے۔ فلم ہمیں ڈوڈو (دیویندو)، پنکو (پراتیک) اور آیوش (اویناش) کے ساتھ ایک تفریحی سفر پر لے جاتی ہے۔ اس سفر میں بہت زیادہ نظر آتی ہے ۔لیکن پھر ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوتا ہے جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ نورا فتحی، اپیندر لیمے اور چھایا کدم کی اداکاری والی اس فلم میں ان اداکاروں نے بھی اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کا دل جیت لیا ہے  ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

24 seconds ago

دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، جاری کئے نئے احکامات، یہاں پڑھیں پوری تفصیل

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…

54 minutes ago