پاکستان میں ایک بار پھر چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہاں خیبر پختونخوا میں خودکش حملہ ہوا۔ شانگلہ ضلع میں اس حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ چینی شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والےچینی شہری پیشے سے انجینئر تھے۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ خودکش حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے ۔جب صرف چند گھنٹے قبل صوبہ بلوچستان میں پاکستان کے دوسرے بڑے نیول بیس پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک خودکش حملے میں چھ چینی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار چینی شہریوں کے قافلے سے ٹکرا دی۔
مقامی پولیس حکام نے ‘پانچ غیر ملکی انجینئروں اور ان کے ڈرائیور کی موت’ کی اطلاع دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے میں کئی اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں پر اسلام آباد سے کوہستان جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے مبینہ طور پر چینی شہریوں کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی جس سے وہ کھائی میں جاکر گر گئے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…