اسپورٹس

Rohit-Hardik’s Holi: روہت ہاردک کی ہولی نے مچائی دھوم ، ممبئی انڈینز کے کھلاڑی ہولی کی مستی میں ڈوبے

آئی پی ایل 2024 کے آغاز سے قبل جب ممبئی انڈینز کی کپتانی ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تو روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ اس کے ساتھ ہی پہلے میچ کے بعد ہاردک کی کپتانی کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس نے لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کر دی تھی کہ ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کے درمیان ضرور کوئی بات ضرورہے۔ لیکن اب وہ ایک ساتھ ہولی کا تہوار مناتے ہوئے نظر آئے اور ایسا لگتا ہے جیسے ان کے درمیان اسیی خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ممبئی انڈینز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔جس میں ٹیم کے تمام کھلاڑی ہولی کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کی ہولی

ممبئی انڈینز کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ میں لاستھ ملنگا کو بھی پچ کاری  سے رنگ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں ہاردک پانڈیا رنگوں میں بھیگے ہوئے کسی گینگسٹر کی طرح نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو بھی ایک ساتھ ہولی کھیلتے دیکھا گیا۔جس کی وجہ سے ان کے درمیان کسی قسم کی افواہوں کی خبریں بالکل غلط ثابت ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ تلک ورما، پیوش چاولہ اور کمار کارتیکیا بھی ساتھی کھلاڑیوں کو رنگ لگاتے ہوئے نظر آئے۔

ممبئی انڈینز نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔ ممبئی انڈینز کی پوری ٹیم کے کھلاڑی رنگوں سے رنگے ہوئی ہے اور تمام کھلاڑی پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک تصویر میں تلک ورما غیر ملکی کھلاڑی ڈیوالڈ بریوس کے ساتھ ہولی کھیل رہے ہیں۔ ہولی کے اس جشن نے ممبئی کے کھلاڑیوں کے درمیان دوریوں کو   ختم کرنے کا کام کیا ہے، جس کی وجہ سے امید کی جا سکتی ہے کہ ٹیم اگلے میچ میں اتحاد کے ساتھ کھیلے گی۔

ممبئی انڈینس پہلا میچ ہارچکی ہے

ممبئی انڈینز کا پہلا میچ 24 مارچ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف تھا۔ اس میچ میں گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اترنے والی ممبئی انڈینز کے لیے پہلے 10 اوور اچھے ثابت ہوئے۔ لیکن روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم لڑکھڑاتی نظر آئی، خاص طور پر آخری 5 اوورز میں گجرات کے گیند بازوں نے پورا میچ ہی پلٹ کر رکھ دیا۔ ان کی ٹیم نے 6 رنز سے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago