بین الاقوامی

US reaction on Arvind Kejriwal arrest: امریکہ نے سی اے اے کے بعد اب دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر مودی حکومت سے کیا کہا جو وائرل ہوا

US reaction on Arvind Kejriwal arrest: ہندوستان کے داخلی معاملات میں بائیڈن انتظامیہ مداخلت سے بازنہیں آرہی ہے۔ حال ہی میں سی اے اے پرتبصرہ کرنے کے بعد اب امریکہ کی طرف سے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پربھی بیان سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری پرہم اپنی سخت نظررکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم وہاں کی حکومت کی منصفانہ، بروقت اورشفاف قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

رائٹرس کے ساتھ ہوئی خاص بات چیت کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے لئے منصفانہ، بروقت اورشفاف قانونی عمل کے لئے ہندوستانی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اس موضوع سے پہلے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے متعلق بھی واشنگٹن کی طرف سے بیان آیا تھا۔ وہاں کے ترجمان نے اس دوران کہا تھا کہ سی اے اے پرہماری گہری نظرہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں جلد ہی لوک سبھا کا الیکشن ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے ہرموضوع پرکی جانے والی مخالفت ٹھیک نہیں مانی جا رہی ہے۔ امریکہ سے پہلے جرمنی کی طرف سے بھی دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری پربیان سامنے آچکا ہے۔ حالانکہ ہندوستان کی طرف سے اس کا سخت جواب دیا گیا تھا۔ اس دوران ہندوستان نے جرمنی سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف کو طلب کرتے ہوئے جم کرکھری کھوٹی سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  UNSC Resolution on Gaza Ceasefire: اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکہ کے بائیکاٹ سے ناراض ہوا اسرائیل، نیتن یاہو نے کہہ دی یہ بڑی بات

کیوں گرفتارہوئے اروند کیجریوال؟

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوای ڈی کی طرف سے شراب پالیسی گھوٹالہ میں 21 مارچ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا۔ وہ 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس درمیان وہ جیل سے ہی حکومت چلائیں گے۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی ملک گیراحتجاج کررہی ہے جبکہ بی جے پی نے بھی آج دہلی میں عام آدمی پارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ دونوں طرف سے الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کا دورجاری ہے۔ اپوزیشن الائنس انڈیا نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں 31 مارچ کو ریلی کا اعلان کردیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Natural farming: کسانوں کی تقدیر بدل دے گی قدرتی کاشتکاری! مودی حکومت نے ‘نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ’ کو دی منظوری

نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…

29 minutes ago

India’s formal employment: مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی رسمی ملازمتوں کی رفتار رہی برقرار

سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…

40 minutes ago

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

1 hour ago

Apple India: ایپل نے بھارت میں پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا، سات ماہ میں پیداوار 10 ارب ڈالر سے کر گئی تجاوز

2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…

2 hours ago

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

2 hours ago