وجے سیتھوپتی کی 50ویں فلم مہاراجہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیاہے ۔جس کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ٹریلر کی شروعات وجے سیتھوپتی کے کردار سے ہوتی ہے۔ جو پولیس اسٹیشن میں ہوتا ہے، مزید وہ اپنا تعارف دیتے ہوئے کہتے ہیں ، میرا نام مہاراجہ ہے۔ میں سیلون چلاتا ہوں۔ میرے گھر سے لکشمی کو چورا لیا گیا ہے۔ میں ایف آئی آر درج کرانے آیا ہوں۔ وہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کا گھر ٹوٹا ہوا ہے ۔ لیکن ٹریلر میں ٹوئسٹ یہ ہے کہ کیا یہ واقعی چوری ہو گیا ہے۔ اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے لیے کوئی نہیں جانتا کہ کیا چوری ہوئی ہے۔ ٹریلر کے آخر میں انوراگ کشیپ کی ایک جھلک نظرآرہی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین بلاک بسٹرمہاراجہ پر تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وجے سیتھوپتی نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا
اس سے قبل فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے وجے سیتھوپتی نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا، انتظار ختم ہوگیا۔ کل شام 5 بجے سے مہاراجہ کی دنیا دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ نتھیلن سمیناتھن کی تحریر اور ہدایت کاری۔”
یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو سے کہرام، ملک میں 270 سے زائد اموات، جانیں کن ریاستوں ہوئی سب سے زیادہ اموات
قابل ذکر ہے کہ مہاراجہ سے پہلے وجے سیتھوپتی کی میری کرسمس ود کٹرینہ کیف اس سال ریلیز ہوئی تھی ۔جو باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر سکی تھی۔ جوان کا کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں موجود ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…