حیدرآباد: معروف فلم اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے تلنگانہ کے اچمپیٹ منڈل کے سرکاری اسکولوں کے ہونہار طلبہ کے لیے میرٹ اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نویں اور دسویں جماعت میں اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ یہ طلبہ اچم پیٹ منڈل کے 44 سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
شادی کے بعد کیے گئے وعدے کی تکمیل
وجے دیوراکونڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں بتایا کہ وہ تھمّن پیٹ گاؤں جا رہے ہیں، جو ان کے والد کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں اپنی شادی کے بعد انہوں نے اور رشمیکا مندانا نے ایک خواب کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد تلنگانہ کے اچمپیٹ منڈل کے محنتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ انہوں نے ان 180 طلبہ کی فہرست بھی جاری کی جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔
We are on our way to Thummanpet.
The little village where my Father was born.In February – @iamRashmika and I had announced the beginning of a little dream of ours.
To reward all the hardworking students of 9th and 10th grade from Achampet Mandal of Telangana.
Here is a… pic.twitter.com/wLNSr4ZZHe
— Vijay Deverakonda (@TheDeverakonda) June 14, 2026
اداکار جوڑے کی شادی اور عوامی توجہ
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے 26 فروری کو ادے پور میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ بعد ازاں دونوں نے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا، جس میں فلمی دنیا اور سیاسی حلقوں کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں تیلگو روایات کے مطابق نجی اور پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختلف رسومات کے تحت شادی کی 2 تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وجے دیوراکونڈا کی نئی فلم
فلموں کی بات کریں تو وجے دیوراکونڈا جلد فلم رنبالی میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری راہل سانکرتیان کر رہے ہیں جبکہ اسے میتھری مووی میکرز اور T-Series کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ فلم میں رشمیکا مندانا کے علاوہ بین الاقوامی اداکار آرنلڈ ووسلو بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 11 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…