انٹرٹینمنٹ

Vivian Dsena: ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا  نے کہا کہ نماز ادا کرنے سے اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے

ویوین کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ  اپنی پرسنل  لائف کو ہمیشہ پرائیوٹ رکھنا چاہتا ہوں۔ اس لیے میں نے اپنی شادی اور باپ بننے کی خبر سب سے خفیہ رکھی۔ میں اپنی فیملی کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتا ہوں۔ میری اہلیہ نوران  علی بھی یہی چاہتی ہیں۔ ہم دونوں اپنے خاندان کے بارے میں بہت زیادہ پازٹیو ہیں ۔اس کے علاوہ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا ہے۔

  ٹی وی کے مشہور اداکارنے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے سال 2019 میں رمضان کے دوران اسلام قبول کیا۔ ویوین ڈیسینا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون اور اطمینان ملتا ہے۔

  ویوین ڈیسینا نے 2019 میں اسلام قبول کیا۔ ان کی زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا۔ ویوین ڈیسینا کے مطابق میں عیسائی  پیدا ہوا تھا ، لیکن اب وہ اسلام کو فالو کرتے ہیں ہے۔ انہوں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کیا۔ ویوین ڈیسینا بھی شادی کے حوالے سے خبروں میں تھے۔ انہوں نے پہلی شادی ٹی وی اداکارہ وہبز دورابجی سے کی۔ لیکن چند سال بعد ان کی طلاق ہو گئی۔ ویوین نے بعد میں ایک مصری صحافی  نوران علی سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہیں ۔

ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی دوسری شادی اور باپ بننے کے حوالے سے کہا کہ ہاں میں نے دوسری شادی کی ہے اور میں ایک لڑکی کا باپ ہوں۔ میں اپنی شادی اور باپ بننے کا اعلان اس وقت کرتا جب مجھے لگتا کہ یہ صحیح وقت ہے۔ میں نے ایک سال قبل نوران علی سے خفیہ شادی کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باپ بننا ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔ یہ ایک مختلف اور کافی اچھا احساس ہے۔ میں جب بھی اپنی بیٹی کو گود میں لیتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے۔ جیسے میں ساتویں آسمان پر ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام لیان ویوین ڈیسینا رکھا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago