قومی

Congress-JMM Seat Sharing: جھارکھنڈ میں کانگریس اور JMM میں سیٹوں کا فارمولہ فائنل، کس کے حصے میں گئیں کتنی سیٹیں؟

Congress JMM Seat Sharing: جھارکھنڈ میں انڈیا الائنس میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس لوک سبھا کی 14 سیٹوں میں سے سب سے زیادہ 7 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ وہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) 5، آرجے ڈی ایک اور سی پی آئی (ایم ایل) ایک سیٹ پرالیکشن لڑے گی۔  آرجے ڈی کو چترا اور سی پی آئی (ایم ایل) کو کوڈرما سیٹ دی جائے گی۔ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم، کانگریس، آرجے ڈی اور لیفٹ الائنس کی حکومت ہے۔

گزشتہ دنوں ہی جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ چمپئی سورین اور جے ایم ایم کے لیڈرہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، ممبئی میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی اختتامی ریلی میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی سیٹوں سے متعلق اتفاق رائے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ حالانکہ ہیمنت سورین کی بھابھی سیتا سورین نے ایک دن پہلے ہی جے ایم ایم سے ناطہ توڑکربی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

کیسے تھے 2019 الیکشن کے نتائج؟

لوک سبھا الیکشن 2019 میں بی جے پی نے 11 سیٹوں پرجیت درج کی تھی۔ وہیں این ڈی اے میں شامل آجسو نے ایک سیٹ جیتی تھی۔ کانگریس اورجے ایم ایم کو ایک ایک سیٹ ملی تھی۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق خبروں کے درمیان کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدرراجیش ٹھاکراور ریاستی حکومت کے وزیرعالمگیرعالم دہلی میں ہیں۔

ہزاری باغ سے جے پرکاش پٹیل کو ٹکٹ دے سکتی ہے کانگریس

کانگریس ہزاری باغ سیٹ سے جے پرکاش پٹیل کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آج وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ سال 2019 کے اسمبلی الیکشن سے پہلے جے پرکاش پٹیل نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ چھوڑکر بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑکرانہوں نے جیت بھی حاصل کی تھی۔ ان کے والد ٹیک لال مہتو کا جھارکھنڈ کے بڑے لیڈران میں شمار کیا جاتا تھا اور انہوں نے جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل سے متعلق تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

20 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago