انٹرٹینمنٹ

Nitin Chauhan Death: ’کرائم پٹرول‘ کے مشہور ٹی وی اداکار نتن چوہان نےکی خودکشی، 35 سال کی عمر میں ہوئی موت

مشہور ٹی وی اداکار نتن چوہان  نے کسی وجہ سے خودکشی کر لی ہے۔ یہ جانکاری نتن کے سابق ساتھی اداکار نے ایک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔ ریئلٹی شو داداگیری 2 کے فاتح ٹی وی کے مشہور اداکار نتن چوہان کا جمعرات کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر صرف 35 سال تھی۔ نتن یوپی کے علی گڑھ ضلع کے رہنے والے تھے۔ شو داداگیری 2 کے علاوہ، نتن نے  کا سیزن 5 بھی جیتا تھا۔

ان ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔

اداکار نتن علی گڑھ، یوپی کے رہنے والے تھے اور انہوں نے رئیلٹی شو ‘دادگیری 2’ جیت کر اپنی پہچان بنائی  تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین میں اپنا ایک خاص مقام بنایا تھا۔ نتن نے ‘زندگی ڈاٹ کام’، ‘کرائم پٹرول’ اور ‘فرینڈز’ جیسے ٹی وی شوز میں بھی کام کیا تھا اور ‘کرائم پٹرول’ سے انہیں کافی مقبولیت ملی تھی۔

نتن کی موت کی اطلاع کس نے دی؟

نتن کو آخری بار 2022 میں سب ٹی وی کے ‘تیرا یار ہوں میں’ شو میں دیکھا گیا تھا۔ اس ٹی وی سیریل کے ساتھی اداکار سدیپ ساحر اور سیانتانی گھوش نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے، لیکن یہ بھی کہا کہ ان کے پاس مزید کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ان کے ایک سابق ساتھی اداکار وبھوتی ٹھاکر کی پوسٹ کے مطابق نتن نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے والد ان کی موت کی خبر ملتے ہی ممبئی پہنچ گئے ہیں اور ان کی لاش کو واپس علی گڑھ لے جائیں گے۔ فی الحال اس بارے میں پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

North Korea warns US: شمالی کوریا نے امریکہ کو کیا خبردار، کہا- اکساوے کی حرکتوں سےچھڑ سکتی ہے حقیقی جنگ

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…

6 hours ago

Sudan Crisis: سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے مبینہ حملے میں 15شہری ہلاک، 20 زخمی؛ ہاوتزر توپوں کا کیا گیا استعمال

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…

8 hours ago

Two explosions in Khyber Pakhtunkhwa: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں دو دھماکے، 2 افراد ہلاک

فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…

8 hours ago

Adani Group News: امریکی ایس ای سی کو غیر ملکی شہریوں کو سمن بھیجنے کا اختیار نہیں، اڈانی کا سمن ’’پراپر چینل‘‘ کے ذریعے بھیجا جائے گا

ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…

8 hours ago